حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، قونصل جنرل اور خانہء فرہنگ اسلامی جمہوریہ ایران کراچی پاکستان کے اشتراک سے قونصل خانے میں امام خمینی کی 36 ویں برسی کی مناسبت سے ایک تعزیتی اجلاس منعقد ہوا، جس کثیر تعداد میں مختلف مکاتبِ فکر کے علماء، دانشور، سیاسی اور ادبی شخصیات نے شرکت کی۔
اس تعزیتی اجلاس میں مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سکریٹری جنرل علامہ حسن ظفر نقوی نے خصوصی خطاب کیا اور امام خمینی رحمۃ اللّٰہ علیہ کی انقلابی شخصیت کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی۔
پروگرام کے آخر میں قونصل جنرل اسلامی جمہوریہ ایران جناب ڈاکٹر واحد اصغری اور خانہء فرہنگ کے ڈائرکٹر جنرل جناب ڈاکٹر سعید طالبی نیا نے علامہ حسن ظفر نقوی کو ان کی خدمات کے اعتراف میں نشان اعزاز (اعزازی شیلڈ ) سے نوازا۔
پروگرام میں جماعت اسلامی کے مرکزی رہنما ڈاکٹر معراج الھدی، جمیعت العلماء پاکستان کے علامہ محمود الحسینی اور پروفیسر شازیہ امام نے بھی خطاب کیا۔









آپ کا تبصرہ