۱۴ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۴ شوال ۱۴۴۵ | May 3, 2024
آیت الله العظمی مکارم شیرازی

حوزہ / ایران کے نامور عالم دین اور شیعہ مرجع تقلید حضرت آیت اللہ ناصر مکارم شیرازی نے مجاہدین اور فلسطینی جوانوں کے حیران کن اور کامیاب آپریشن "طوفان الأقصی" اور معصوم بچوں، عورتوں اور غزہ کی عوام پر اسرائیلی غیرانسانی حملوں کے بعد بیانیہ جاری کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، آیت اللہ ناصر مکارم شیرازی کے اس بیانیہ کا متن حسبِ ذیل ہے:

بسم الله الرحمن الرحیم

وَلَیَنصُرَنَّ اللَّهُ مَن یَنصُرُهُ إِنَّ اللَّهَ لَقَوِیٌّ عَزیزٌ

فلسطینی مجاہدین اور جوانوں کی اسرائیل کے خلاف بے سابقہ آپریشن نے اس غاصب حکومت پر کاری ضرب لگائی ہے جس سے اس غاصب اور فاسد حکومت کی رسوائی ہوئی ہے۔

فلسطینی جوانوں کے ان حملوں کا سرچشمہ اسرائیل کے وہ غیرانسانی مظالم ہیں جو دسیوں سالوں سے اس غاصب حکومت نے مظلوم فلسطینیوں پر ڈھا رکھے ہیں۔

سفاک صہیونی حکومت کی عمر اب ختم ہونے والی ہے۔ اس ظالم حکومت کی درندگی اپنی انتہا کو پہنچی ہوئی ہے۔ اس نے ملتِ فلسطین پر اپنے وحشیانہ حملوں کو تیز تر کر دیا ہے۔

تمام مسلمانوں اور اسلامی حکومتوں پر لازم ہے کہ وہ فلسطینی مظلوموں کا ہر ممکن دفاع کریں، ان شاءاللہ آخری فتح فلسطینی مظلوموں کی ہو گی۔

قابلِ ذکر ہے کہ آیت اللہ ناصر مکارم شیرازی نے اپنے مقلدین کو اجازت دے دی ہے کہ وہ "سہمِ امام" کا ایک سوم حصہ فلسطینی مظلوموں کی مدد کے لئے خرچ کر سکتے ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .