۷ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۷ شوال ۱۴۴۵ | Apr 26, 2024
حجت الاسلام والمسلمین سید جواد شہرستانی

حوزہ / ایران میں آیت اللہ العظمیٰ سیستانی کے نمائنده حجت الاسلام والمسلمین سید جواد شہرستانی نے کہا: یہ بات تجربے سے ثابت ہے کہ جب بھی امت اسلامی نے آپس میں اتحاد کیا اسے دشمن کے مقابلے میں کامیابی نصیب ہوئی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق حجت الاسلام والمسلمین سید جواد شہرستانی نے وحدت کانفرنس میں شرکت کرنے والے کچھ مہمانوں سے شہر قم میں ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے اتحاد و وحدت کو دشمنوں پر مسلمانوں کی کامیابی کا راز قرار دیا۔

 آیت اللہ العظمیٰ سیستانی کے نمائندے نے کہا: یہ بات تجربے سے ثابت ہے کہ جب بھی امت اسلام آپس میں متحد ہوئی ہے اسے دشمنوں پر کامیابی نصیب ہوئی ہے۔

انہوں نے ولایت فقیہ اور شیعہ مرجعیت کی پیروی کو دشمن پر کامیابی کا ایک اور سبب قرار دیتے ہوئے کہا: اس کامیابی اور مرجعیت کی پیروی کا نمونہ عراق میں دیکھا جا سکتا ہے۔ عراق میں رضاکار فورسز نے مرجعیت اور شیعہ مذہبی رہنماؤں کی پیروی کرتے ہوئے دہشتگرد گروہ داعش کو عبرتناک شکست دی ۔

حجۃ الاسلام والمسلمین شہرستانی نے منظم، اچھی اور کارآمد مدیروں سے استفادہ اور درست منصوبہ بندی کو ہر ملک کی کامیابی کے عناصر قرار دیتے ہوئے کہا: اگر کسی ملک میں یہ تمام عناصر موجود ہوں تو اس ملک میں ترقی اور پیشرفت کی راہ ہموار ہو جاتی ہے۔

یاد رہے کہ اس ملاقات میں بعض اہل سنت علماء نے بھی امت اسلام کے درمیان اتحاد و وحدت پر تاکید کرتے ہوئے تہران میں وحدت کانفرنس کے انعقاد کو بہترین اقدام قرار دیا۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .