۹ فروردین ۱۴۰۳ |۱۸ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 28, 2024
فیلم | ترور یکی از مدیران ارشد موساد در شرق تلاویو

حوزہ/ جمعرات شب 9 بجے گیناٹن ٹاؤن کی سڑکوں پر " فہیم ہناوی" نامی 45 سالہ عرب کو 15 سے زیادہ گولیوں سے ہلاک کردیا گیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹ کے مطابق، " فہیم ہناوی" نامی 45 سالہ شخص کو نامعلوم افراد نے جمعرات کی رات 9 بجے گیناٹن ٹاؤن کی گلیوں میں 15 سے زائد گولی مار کر ہلاک کردیا۔

جسکو اسرائیلی انٹیلی جنس سروس (موساد) کے عہدیداروں میں سے ایک بتایا جارہا ہے، مزید مفصل تحقیقات سے پتہ چلتا ہے کہ یہ شخص مقبوضہ علاقوں میں رہنے والا عرب ہے۔

البتہ اسرائیلی میڈیا نے ابھی تک اس قتل کی وجوہات اور مرتکبین کے بارے میں کچھ نہیں کہا ہے۔

جنوب مشرقی تل ابیب میں گیناٹن کے علاقے کے قریب فہیم ہناوی نامی شخص کو ایک ٹریفک سگنل پر رکنے کے بعد پندرہ گولیاں ماری گئیں۔

اس سے قبل منگل کے روز بھی ایک تہتر سالہ صیہونی اپنے انتالیس سالہ بیٹے کے ہمراہ قتل کر دیا گیا تھا جبکہ حال ہی میں ایک اکیاون سالہ صیہونی نے اپنی ماں اور بھائی کو موت کے گھاٹ اتار دیا تھا۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .