حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، اقوام متحدہ میں پاکستان کے ڈپٹی چیف ڈیلیگیٹ عثمان جدون کی جانب سے امریکا کی جانب سے غزہ میں جنگ بندی کی قرار داد ویٹو کئے جانے پر سخت تنقید کرتے ہوئےکہا: سلامتی کونسل، ایک مستقل رکن کے ویٹو کی وجہ سے مفلوج ہوکے رہ گئی ہے۔
انہوں نے کہا: ویٹو پاور کے غلط استعمال نے ہمارے اس یقین کی تقویت کی ہے کہ سلامتی کونسل میں اصلاح ضروری ہے۔
اقوام متحدہ میں پاکستان کے ڈپٹی چیف ڈیلیگیٹ نے کہا: پاکستان صیہونی حکومت پر بین الاقوامی عدالت میں مقدمہ دائر کرنے کے جنوبی افریقا کے اقدام کا خیر مقدم کرتا ہے۔
اقوام متحدہ میں پاکستان کے نائب مندوب عثمان جدون نے کہا: بحران غزہ کی بنیادی وجہ اسرائيل کا طولانی قبضہ اور فلسطینیوں کے حق خود ارادیت کا انکار ہے۔
انہوں نے کہا: صیہونی حکومت کی وحشیانہ جنگ کا "فلسطینی عوام کے خلاف اپنے دفاع" کے نام پر جواز نہیں پیش کیا جاسکتا۔