حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کہتے ہیںکہ ممتاز عالم دین شیخ ابرہیم زکزاکی کو گزشتہ چار پانچ سالوں سے مسلسل ظلم و ستم اور تشدد کا نشانہ بنایا جارہا ہے، یہاں تک کہ انکے اہل خانہ، اولاد اور انکے کارکنان کو بھی ریاستی تشدد کا نشانہ بنایا گیا، براہ راست حملے کرکے ہزار کے قریب نائیجرین مسلمان شہید کردیے گئے، شیخ زکزاکی کو علاج معالجے سمیت بنیادی سہولیات سے بھی محروم کردیا گیا، سنجیدہ فکر شخصیات ،مسلم حکمران باالخصوص او آئی سی اس جانب توجہ اور اقدام کریں۔ انسانی حقوق کی تنظیمیں نائیجیریا میں ڈھائے جانے والے مظالم کے کیخلاف اور عدالتی فیصلے پرعملدر آمد کیلئے بھرپور آواز اٹھائیں۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے شیخ ابرہیم زکزاکی اور نائیجیرین مسلمانوں کے حوالے سے آنے والے خبروں پر تبصرہ اور ریاستی ظلم و تشدد کی مذمت کرتے ہوئے کیا- علامہ سید ساجد علی نقوی کا کہنا تھا کہ ظلم جہاں بھی ہو اور جس پر بھی ہو قابل مذمت ہے، انسانیت اور ظلم دو متضاد چیزیں ہیں، جس معاشرے میں ظلم بڑھ جائے وہاں انسانیت دم توڑ دیتی ہے، کچھ ایسی ہی صورت حال نائیجیرین مسلم کمیونٹی کو درپیش ہے، ایک ہزار کے قریب عورتوں ، بچوں اور شیخ زکزاکی کے 6بیٹوں سمیت مردوں کا قتل عام ، معصوم لوگوں کو زندہ جلانے ، قبروں کو کھود کر مردوں کی بے حرمتی کرنے ، گھروں کو جلا کر مسمار کرنے کے ساتھ شیخ زکزاکی اور انکی اہلیہ کو زخمی حالت میں گرفتار کیاگیا ۔2016ءمیں اعلیٰ عدالت نے انکی رہائی کا حکم دیا ،لیکن حکومت نے عدالتی حکم پر عمل درآمد نہ کیا ۔ شیخ زکزاکی کی حالت انتہائی تشویشناک ہے، مگرحکومت مکمل علاج کی سہولت دینے سے انکاری ہے۔ پچھلے چارماہ سے ان کے خاندان، ڈاکٹروں اور وکیلوں تک کو ان سے ملاقات کی اجازت نہیں مل رہی جبکہ 5 دسمبر کو انہیں قادوناکی مرکزی جیل میں منتقل کردیاگیاہے۔
علامہ ساجد نقوی کاکہناتھاکہ شیخ زکزاکی کوان کی بہترین خدمات اور عوامی مقبولیت کی وجہ سے ظلم کانشانہ بنایاگیاتاکہ ا ±ن کی مقبولیت کو کم کیا جا سکے، ان کاکہناتھاکہ شیخ زکزاکی پر مظالم کے پہاڑ ڈھانے پر پاکستانی عوام میں سخت تشویش ،شدید اضطراب اور بے چینی ہے۔ عوام انسانی بنیادوں پر مظلوم کے حامی ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں کہ انہیں بنیادی انسانی حقوق فراہم کئے جائیں، ان کے خاندان ،ڈاکٹرز اور وکلاءکوان تک رسائی دی جائے اورعدالت کے دئیے گئے فیصلے پران کورہائی دی جائے اور ظلم و ستم کرنے والوں کا سخت مواخذہ کیا جائے۔

شیخ زکزاکی کے بچوں اور ساتھیوں پر بے انتہا ریاستی تشدد انسانی حقوق کی سنگین ترین خلاف ورزی ہے، قائد ملت جعفریہ پاکستان
حوزہ/علامہ سید ساجد علی نقوی کہتے ہیںکہ ممتاز عالم دین شیخ ابرہیم زکزاکی کو گزشتہ چار پانچ سالوں سے مسلسل ظلم و ستم اور تشدد کا نشانہ بنایا جارہا ہے، یہاں تک کہ انکے اہل خانہ، اولاد اور انکے کارکنان کو بھی ریاستی تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔
-
قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ ساجد علی نقوی سے علامہ حافظ ریاض نجفی کی ملاقات
حوزہ/قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی سے وفاق المدارس شیعہ پاکستان کے صدر حجت الاسلام والمسلمین سید ریاض حسین نجفی کی ملاقات۔
-
استعماریت اور ظلم و جبر کےخلاف مزاحمت کرنیوالے سرفروشان اسلام کو تحسین پیش کرتے ہیں، قائد ملت جعفریہ پاکستان
حوزہ/قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کا بغداد میں دو عظیم مزاحمت کاروں جنرل قاسم سلیمانی ، عراق کے ابو مہدی المہندس اور ان کے ساتھیوں کی…
-
کرسمس کے تہوار پر تمام مسیحی برادری کو مبارک باد پیش کرتے ہیں، علامہ ساجد علی نقوی
حوزہ/علامہ ساجد نقوی نے 25 دسمبر کرسمس کے تہوار کے موقع پر تمام مسیحی برادری کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ بحیثیت پاکستانی اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ…
-
غزہ 66 دن سے ظلم کی تاریکی کا شکار ، ایسی نسل کشی کبھی انسانیت نے نہ دیکھی، علامہ ساجد نقوی
حوزہ/ قائد ملت جعفریہ پاکستان: جنرل اسمبلی ،سلامتی کونسل، او آئی سی سمیت عالمی ادارے بری طرح ناکام ہوگئے، دنیا نے ظلم و تشدد کے موقع پر بھی اعلانیہ جانبداری…
-
امریکہ اور اسکے حواریوں کے لیئے مشرق وسطیٰ میں ابھرتا ہوا ایران ناقابل برداشت ہے، قائد ملت جعفریہ پاکستان
حوزہ/ علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہا کہ استعمار کا بنیادی کام ہی اپنے مفادات کا حصول، تحفظ اور اپنے اہداف کی کامیابی ہے چاہے۔
-
مہنگائی اور بے روزگاری کے باعث عوام کی مشکلات بڑھ گئیں ، علامہ ساجد نقوی
حوزہ/علامہ ساجد نقوی کاکہنا تھا کہ لاتعداد لاکھوں گھروں کے چولہے بجھ گئے ہیں اور ملک میں ہر چیز کا بحران پید اہو گیا ہے ، مہنگائی کی شدت کے باعث عوام کے…
-
خواتین اپنے خاندانی‘ ذاتی معاملات سے لے کر اجتماعی معاملات تک ہر موقع پر سیدہؑ کی شخصیت کو مدنظر رکھیں، علامہ سید ساجد علی نقوی
حوزہ/علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہا کہ امت مسلمہ خواتین کی آزادی کے ان اصولوں کی روشنی میں جدوجہد کرے جو جناب سیدہ فاطمہؑ کی طرف سے روشن کئے گئے ہیں کیونکہ…
-
رہبر انقلاب کے بیان کی تائید،پائیدار امن کےلئے امریکی تسلط سے آزادی ضروری ہے،قائد ملت جعفریہ پاکستان
حوزہ/ علامہ سید ساجد علی نقوی کا کہنا ہے کہ ہم رہبر انقلاب اسلامی سید علی خامنہ ای کے اس بیان کہ تائید کرتے ہیں کہ امریکہ اس خطے میں جنگ، اختلاف و فتنہ…
-
ملک کے مالک و مختار عوام کا کوئی پرسان حال نہیں،حال نانِ شبینہ سے بھی ابتر ، قائد ملت جعفریہ پاکستان
حوزہ/علامہ سید ساجد علی نقوی کہتے ہیں عوام کا کوئی پرسان حال نہیں، کہنے کو عوام ملک کی تقدیر کے مالک اور اپنے فیصلوں میں آزاد ہیں مگر ایسا محسوس ہورہاہے…
-
امن منصوبہ کے نام پر ٹرمپ کا ”دو ریاستی امن منصوبے“ کابیان جارحانہ ہے، قائد ملت جعفریہ پاکستان
حوزہ/علامہ ساجد نقوی کا کہنا ہے کہ قبلہ اول عالم اسلام کی میراث، فلسطین عالم اسلام کا مسئلہ، اُمت مسلمہ فلسطینیوں کے حقوق کی بازیابی، آزادی اور استقلال…
-
دو نابینا فلسطینی لڑکیوں نے بصارت سے محرومی کے باوجود قرآن مجید حفظ کرلیا+تصاویر
حوزہ/شمس اور ہنیہ جنوبی غزہ کے علاقے خان یونس سے تعلق رکھتی ہیں اور زندگی کی دیگر مشکلات کے علاوہ بصارت سے محرومی بھی انکے عزم کو متزلزل نہ کرسکی ہے۔
-
ناروے میں قرآن مجید کی بے حرمتی سے اُمت مسلمہ کی دل آزاری ہوئی، علامہ سید ساجد علی نقوی
حوزہ/ناروے میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے معاملے پر قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے شدید احتجاج کرتے ہوئے واقعہ کی شدید مذمت کی اور کہا…
-
نائجیرین شیعہ طلباء کا شیخ زکزاکی کے حبس بے جا کے خلاف مظاہرہ
حوزہ / نائجیریا کی ریاست "تابارا" کے شیعہ طلباء نے شیخ ابراہیم زکزاکی کو عرصہ دراز سے حبس بے جا میں رکھے جانے کے خلاف مظاہرہ کیا ہے۔
آپ کا تبصرہ