پیر 13 اپریل 2020 - 08:00
نائجیرین شیعہ طلباء کا شیخ زکزاکی کے حبس بے جا کے خلاف مظاہرہ

حوزہ / نائجیریا کی ریاست "تابارا" کے شیعہ طلباء نے شیخ ابراہیم زکزاکی کو عرصہ دراز سے حبس بے جا  میں رکھے جانے کے خلاف مظاہرہ کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق نائجیریا کی ریاست "تابارا"  کے مرکزی شہر "جالینگو"  میں شیعہ اسکولوں کے طلباء نے رہبر شیعیان نائجیریا شیخ ابراہیم زکزاکی کی غیر قانونی حبس اور ان کی صحت کے متعلق آگاہی نہ دینے کے خلاف مظاہرہ کیا ہے ۔

یاد رہے کہ ریاست "تابارا" نائجیریا میں ایک چھوٹی سی ریاست ہے کہ جس کا دارالخلافہ شہر "جالینگو" ہے اور اس ریاست کی کل آبادی تقریبا تیس لاکھ پر مشتمل ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha