اتوار 7 جون 2020 - 19:22
نائجیریا کی ریاست کانو میں شیخ ابراہیم زکزاکی کی آزادی کے حق میں مظاہرہ،تصاویر 

حوزہ /گذشتہ روز نماز جمعہ کے بعد  نائیجیریا کے صوبہ کانو میں شیعوں نے  شیخ ابراہیم زکزاکی کی رہائی کے لئے پرامن مظاہرہ کیا .

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق جمعہ کی نماز کے بعد ، ریاست نائیجیریا کے صوبہ کانو میں شیعوں اور مذہبی رہنماؤں کی ایک بڑی تعداد  نے شیخ ابراہیم زکزاکی اور ان کی اہلیہ کی غیرقانونی قید کے ساتھ ساتھ ان کی صحت کے بارے میں کافی معلومات کے فقدان کے خلاف پر امن احتجاجی   مظاہرے کیے۔ 
اس موقع پر مظاہرین نے امریکہ کی حالیہ صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا اور امریکہ کی پولیس اور حکام بالا کی طرف سے سیاہ فام افریقن مہاجرین کے حقوق کی خلاف ورزی کی شدید الفاظ میں مذمت کی.

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha