حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق نائجیریا کی ریاست کادونا کے شیعہ مسلمانوں نے رہبر شیعیان نائیجیریا شیخ ابراہیم زکزاکی کو ان کی صحت کی بگڑتی ہوئی صورتحال کے باوجود انہیں زندان میں رکھنے کے خلاف مظاہرہ کیا ہے۔
واضح رہے کہ شیخ ابراہیم زکزاکی اور ان کی اہلیہ کو جس زندان میں رکھا گیا ہے اس میں صحت و صفائی کی صورتحال بھی انتہائی ابتر ہے۔
یاد رہے کہ اس مظاہرے کے شرکاء کی اکثریت جوانوں پر مشتمل تھی اور ان کا مظاہرہ پر امن تھا۔