بدھ 13 مئی 2020 - 06:01
شیخ ابراہیم زکزاکی کو بلاجواز قید و بند میں رکھنے کے خلاف نائجیریا کی ریاست کانو میں احتجاجی مظاہرہ

حوزہ / نائیجیریا کی ریاست کانو کے کچھ جوانوں نے کادونا جیل میں شیخ ابراہیم زکزاکی اور ان کی اہلیہ کی بگڑتی ہوئی صحت کے باوجود انہیں قید میں رکھنے کے خلاف مظاہرہ کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق گذشتہ روز نماز ظہر و عصر کے بعد نائیجیریا کی ریاست کانو کے کچھ طلبہ نے اس ملک کے شیعہ رہنما شہید ابراہیم زکزاکی اور ان کی اہلیہ کو بلا جواز حبس میں رکھنے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا ہے۔

یاد رہے کہ شیخ ابراہیم زکزاکی اور ان کی اہلیہ کی صحت دن بدن خراب ہو رہی ہے لیکن اس کے باوجود حکومت نائیجیریا نہ تو انہیں رہا کر رہی ہے اور نہ ان کے علاج پر کوئی خاص توجہ دے رہی ہے۔ جبکہ نائیجیریا کی سپریم کورٹ نے ان کی رہائی کا حکم بھی جاری کر رکھا ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha