حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق نائجیریا کی ریاست "تابارا" کے مرکزی شہر "جالینگو" میں شیعہ اسکولوں کے طلباء نے رہبر شیعیان نائجیریا شیخ ابراہیم زکزاکی کی غیر قانونی حبس اور ان کی صحت کے متعلق آگاہی نہ دینے کے خلاف مظاہرہ کیا ہے ۔
یاد رہے کہ ریاست "تابارا" نائجیریا میں ایک چھوٹی سی ریاست ہے کہ جس کا دارالخلافہ شہر "جالینگو" ہے اور اس ریاست کی کل آبادی تقریبا تیس لاکھ پر مشتمل ہے۔