۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
رهبر انقلاب
آپ جانباز، مجاہدان جانثار اور شہیدان زندہ ہیں

حوزہ / قمر بنی ہاشم حضرت ابوالفضل العباس(علیہ السلام) کی میلاد پرمسرت اور جانباز ڈے  کی مناسبت سے رہبر انقلاب اسلامی ایران نے جنگ کے زخمیوں کی عظمت کے اعتراف میں پیغام صادر کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق رہبر انقلاب اسلامی کے اس پیغام کا متن اس طرح ہے:

بسم اللہ الرحمن الرحیم

 قمر بنی ہاشم حضرت ابوالفضل العباس علیہ السلام (جنہیں ہمیشہ کے لئے کربلا کا علمبردار ہونے کا اعزاز حاصل ہے) کی ولادت باسعادت (جسے جانباز ڈے کے طور پر منایا جاتا ہے) پر آپ سب کو تبریک و تہنیت پیش کرتا ہوں۔ آپ جانباز(جنگ آزمودہ)، مجاہدان جانثار اور شہیدان زندہ ہیں۔ آپ کے دل اور آنکھیں اجر و پاداش الہی سے روشن ہوں گے(ان شاءاللہ)

خداوند متعال سے آپ اور آپ کے خدمت گذار اور صابر خاندان کے لئے صحت و سلامتی، عزت و سربلندی، ثابت قدمی اور ہدایت کا طلبگار ہوں۔

سید علی خامنہ ای

۲۹ مارچ ۲۰۲۰ء

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .