۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
ڈاکٹر ابوالخیر محمد زبیر

حوزہ/ لاہور میں منعقدہ کانفرنس سے خطاب می جے یو پی کے مرکزی صدر ڈاکٹر ابوالخیر محمد زبیر نے کہا کہ ملک کی تقدیر نظام مصطفےٰ صلی اللہ علیہ و آلہ و کے ساتھ وابستہ ہے، وطن عزیز میں نظام مصطفےٰ (ص) نافذ ہو گا تو خوشحالی آئے گی، ملک کا غریب بھی باعزت اور باوقار زندگی گزار سکے گا، اس نظام کے نفاذ سے کوئی جاگیردار، وڈیرا اور بااثر کسی غریب کو میلی آنکھ نہیں دیکھ سکے گا، اس کی برکت سے زکوٰة دینے والے موجود ہونگے مگر لینے والے نہیں ملیں گے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،جمعیت علماء پاکستان کے 73 ویں یوم تاسیس کے موقع پر صاحبزادہ ڈاکٹر ابوالخیر محمد زبیر کی صدارت میں ”قومی نظام مصطفےٰ“ کنونشن کا انعقاد کیا گیا، جبکہ مہمان خصوصی سابق وفاقی وزیر مذہبی امور حامد سعید کاظمی تھے، کنونشن سے جے یو پی کے مرکزی صدر ڈاکٹر ابوالخیر محمد زبیر نے لاہور میں قومی نظام مصطفےٰ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک کی تقدیر نظام مصطفےٰ صلی اللہ علیہ و آلہ و کے ساتھ وابستہ ہے، وطن عزیز میں نظام مصطفےٰ (ص) نافذ ہو گا تو خوشحالی آئے گی، ملک کا غریب بھی باعزت اور باوقار زندگی گزار سکے گا، اس نظام کے نفاذ سے کوئی جاگیردار، وڈیرا اور بااثر کسی غریب کو میلی آنکھ نہیں دیکھ سکے گا، اس کی برکت سے زکوٰة دینے والے موجود ہونگے مگر لینے والے نہیں ملیں گے۔ قرآن وسنت کے نظام سے ملکی معیشت جو اب تباہ حال ہے ایک بار پھر بہتر ہو گی، زمین و آسمان سے برکات نازل ہونگی۔

انہوں نے کہا کہ لیکن اگر ہم نظام مصطفےٰ (ص) سے روگردانی کرتے رہے تو اللہ تعالیٰ سے ہم برکتوں اور رحمتوں کی اُمید نہ رکھیں۔ وزیراعظم عمران خان کے اقوام متحدہ میں اسلاموفوبیا کے حوالے سے کردار کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ اقوام متحدہ میں اسلامو فوبیا کے خلاف ہر سال 15 مارچ کو دنیا بھر میں”دن“ منائے جانے کی قرارداد کی منظوری عمران خان اور پاکستان کیلئے ایک اعزاز ہے، دنیا بھر کے غیر مسلم اور اسلام فوبیا کا شکار مملکتوں کی موجودگی میں اسلام کی اعلیٰ اقدار کی پاسداری کرتے ہوئے عمران خان نے دنیا بھر کے مسلمانوں کی کی لاج رکھتے ہوئے یہ قرارداد منظور کرا کے پاکستانیوں اور مسلمانوں کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے، عمران خان کی سیاسی جدوجہد سے اختلاف کے باوجود اس مثبت اقدام پر اسے خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور اسے ملت اسلامیہ کے وقار کا ذریعہ سمجھتے ہیں، او آئی سی وزرائے خارجہ کانفرنس بے پناہ اہمیت رکھتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس سے پوری دنیا میں پاکستان کا امیج بہت بہتر ہوا ہے، مسلسل دوسری بار او آئی سی کی میزبانی پاکستان کیلئے اعزاز ہے، اس کا کریڈٹ پاک فوج اور دیگر حکومتی اداروں کو جاتا ہے، مسلم امہ کو درپیش مسائل کے حل کیلئے پاکستان کی سنجیدگی کا اظہار ہے۔ افغانستان میں تیزی سے بگڑتی ہوئی انسانی صورتحال پر گہری تشویش ہے اور یہ کانفرنس افغان عوام کیساتھ امہ کی یکجہتی کا اظہار ہے۔

جمعیت علماء پاکستان کے73 ویں یوم تاسیس کے موقع ”قومی نظام مصطفےٰ“ کنونشن سے علامہ حافظ عبدالستار سعیدی، پیر میاں عبدالخالق بھرچونڈی شریف، ثروت اعجاز قادری، پیر خالد سلطان القادری، میاں جلیل احمد شرقپوری، مفتی نعیم جاوید نوری، پروفیسر جاوید اعوان، حافظ نصیر احمد نورانی، پیر نظام الدین گولڑہ شریف، امانت علی زیب، رمیز راجہ، صاحبزادہ رضائے مصطفے، سلطان احمد علی، حافظ حامد رضا سیالکوٹی، میاں خالد حبیب الہی ایڈووکیٹ، مفتی تصدق حسین شاداب رضا سمیت دیگر علماء مشائخ نے خطاب کیا۔ کنونشن سے مقررین اپنے اکابرین کی قیام پاکستان، استحکام پاکستان، مقام مصطفےٰ کے تحفظ، نظام مصطفےٰ کے نفاذ، تحریک ختم نبوت اور تحریک نظام مصطفےٰ کے موضوع پر خطابات کئے گئے۔

کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر حامد سعید کاظمی نے کہا کہ جغرافیائی و نظریاتی سرحدوں کے امین ہیں ملک بچانے کیلئے انھیں میدان عمل میں اترنا ہوگا، ہمارے اکابرین بزرگوں کی قربانیوں کے نتیجے میں یہ خطہ زمین اس لئے حاصل کیا تھا کہ یہاں نظام مصطفے نافذ ہوگا۔ گزشتہ 75 سالوں میں وطن عزیز کا جو حشر لٹیروں، جاگیرداروں اور وڈیروں نے کیا ہے آنیوالا دور اس سے بھی بدتر ہوگا، اس لئے قوم کو چاہیے کہ نظام مصطفے کو اقتدار میں لانے کیلئے اپنا حصہ ڈالیں ورنہ کل قیامت کے دن اپنے آقاء رسول کریم کو کیا منہ دکھائیں گے، ہمیں اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کرنا ہوگا۔ سپریم کونسل کے چیئرمین قاری زوار بہادر نے اپنے خطاب میں کہا کہ او آئی سی مسلم دنیا اور دوست ممالک کے وزرائے خارجہ کے اجلاس کی میزبانی پاکستان کیلئے بڑا اعزاز ہے۔ مسلم ممالک کے وزرائے خارجہ نے وطن عزیز پاکستان پر جس اعتماد کا اظہار کیا ہے اس سے اقوام عالم میں پاکستان کا وقار مزید بلند ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں اور اسلام کا نام استعمال کرنیوالے سیاستدان کی بطور خاص اس کانفرنس کے انعقاد پر غم و غصے سے ان کی اصلیت اور ملک سے اخلاص کی حقیقت سامنے آ گئی ہے، قوم کو سوچنا ہوگا کہ امت مسلمہ کے مسائل کے حل، اتحاد و اتفاق، مسلم بلاک اور مسلم قوت کو یکجا کرنا ان نام نہاد سیاستدان کو کیوں پسند نہیں آ رہا یوم پاکستان پر مسلم وزرائے خارجہ کی پاکستان میں موجودگی بھی قوم کیلئے انتہائی خوش آئند ہے۔ سید صفدر شاہ گیلانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وطن عزیز کے حصول کا اصل مقصد نظام مصطفےٰ کو اقتدار میں لانا تھا جسے سازش کے تحت پس پشت ڈال کر ملک کو لوٹ کھسوٹ کی منڈی بنایا گیا۔ اقوام متحدہ میں اسلامو فوبیا کیخلاف ہر سال ”دن“ منائے جانے کی قرارداد کی منظوری عمران خان اور پاکستان کیلئے ایک اعزاز ہے، ہے دنیا بھر کے غیر مسلم اور اسلام فوبیا کا شکار مملکتوں کی موجودگی میں اسلام کی اعلیٰ اقدار کی پاسداری کرتے ہوئے عمران خان نے دنیا بھر کے مسلمانوں کی کی لاج رکھتے ہوئے یہ قرارداد منظور کرا کے پاکستانیوں اور مسلمانوں کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے، اس موقع پر متعدد قراردادیں بھی منظور کی گئیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .