۳۱ فروردین ۱۴۰۳ |۱۰ شوال ۱۴۴۵ | Apr 19, 2024
پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان

حوزہ/ پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے حضرت امام حسین علیہ السلام کو اپنا آئیڈیل قرار دیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے پارلیمنٹ میں تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ کے موقع پر ٹویٹ کیا کہ آج ہم غداری کے خلاف ڈٹے ہوئے ہیں اور حضرت امام حسین علیہ السلام ہماری طاقت کا منبع ہیں۔

عمران خان نے اپنے ٹویٹ میں لکھا: ”کربلا میں دشمنوں کی تعداد بہت زیادہ تھی لیکن حضرت امام حسین علیہ السلام، انکے اہل بیت اور پیروکاروں نے اپنی جان قربان کر دی تاکہ لوگوں کے سامنے حق اور باطل میں فرق واضح کر دیں۔“

آج ہم غداری کے خلاف ڈٹے ہوئے ہیں اور حضرت امام حسین علیہ السلام ہماری طاقت کا منبع ہیں

انہوں نے اپنے ٹویٹ میں حضرت امام حسین علیہ السلام کو اپنے لئے مثالی کردار قرار دیا۔

قابل ذکر ہے کہ پاکستانی وزیر اعظم کی کابینہ کے خلاف تحریک عدم اعتماد کا دوسرا اجلاس گزشتہ جمعرات کو منعقد ہوا تھا جسے ڈپٹی اسپیکر نے آج اتوار تک ملتوی کر دیا تھا۔ تاہم پاکستان کے صدر ڈاکٹر عارف علوی نے وزیرِ اعظم عمران خان کی تجویز پرآج قومی اسمبلی تحلیل کردی۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .