۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
اسلامی تحریک پاکستان کے سربراہ حجت الاسلام والمسلمین سیدساجد علی نقوی

حوزہ/حجت اسلام والمسلمین ساجد علی نقوی نے اہواز میں ہفتہ دفاع مقدس کی مناسبت سے مسلح افواج کی پریڈ پردہشتگردانہ حملہ کی شدیدالفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگردی عالمی مسئلہ، بالخصوص اسلامی ممالک دہشتگردی اور سازشوں کا شکار ہیں ، کرب اور دکھ کی اس گھڑی میں پاکستانی قوم ایرانی بھائیوں کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی سروس کی رپورٹ کے مطابق سربراہ شیعہ علماء کونسل پاکستان حجت  اسلام والمسلمین ساجد علی نقوی نے اسلامی جمہوریہ ایران کے صوبہ خوزستان کے صدر مقام اہواز میں ہفتہ دفاع مقدس کی مناسبت سے مسلح افواج کی پریڈ پردہشتگردانہ حملہ جس کے نتیجہ میں 25قیمتی جانی ضیاع اور60کے قریب زخمی ہونے پر دکھ کا اظہار اور شدیدالفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگردی عالمی مسئلہ، بالخصوص اسلامی ممالک دہشتگردی اور سازشوں کا شکار ہیں ، کرب اور دکھ کی اس گھڑی میں پاکستانی قوم ایرانی بھائیوں کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں اور ایران کے غمزدہ خاندانوں کے لیے دعا گو ہے۔3 تھاکہ مشکل گھڑی میں پوری قوم ایک پیج پر متفق و متحد ہے اپنے ملک پر آنچ نہیں آنے دیں گے ۔

حجت السلام والمسلمین سید ساجد نقوی نے وزیر اعظم عمران خان کے اس بیان پر کہ حوثیوں کے مقابلے سعودی عرب کی مدد کریں گے پر کہا کہ اس سے قبل وزیر ا عظم کا بیان تھا کہ ہم کسی اور ملک کی جنگ یا پراکسی وار کا حصہ نہیں بنیں گے مصالحت کا کر دار ادا کریں گے،اگر وزیر اعظم عمران خان کے ان ونوں بیانات کو سامنے رکھیں تویہ کھلا تضاد نظر آتا ہے اس قسم کے بیانات پاکستان کے مفادمیں نہیں ہیں اور نہ ہی یہ بیان پاکستان کے عوام کی ترجمانی کر تاہے ۔
سربراہ اسلامی تحریک پاکستان کا مزید کہنا تھا کہ اگر آپ مصالحت کا کر دار ادا کر نا چاہتے ہیں تو ایسے بیانوں سے گریز کریں اگر مصالحت نہیں کرسکتے تو ہمیں فریق بھی نہیں بننا چاہیے ،فریقین کو خود بھگتنے دیں کہ وہ اپنے معاملات خود نمٹائیں ۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .