۲۳ آذر ۱۴۰۳ |۱۱ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 13, 2024
اعجاز ہاشمی

حوزہ/ مرکزی صدر جے یو پی: سعودی عرب پاکستان سمیت تمام اسلامی ریاستوں سے ایران کا ساتھ دیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،لاہور/ جمعیت علماء پاکستان کے مرکزی صدر پیر اعجاز احمد ہاشمی نے ایران کے اسرائیل پر میزائل اور ڈرون حملوں کا خیر مقدم کرتے ہوئے ایرانی قیادت اور امت مسلمہ کو مبارکباد دی ہے کہ کسی اسلامی ملک نے ناجائز صیہونی ریاست پر حملے کی جرات کر کے ثابت کر دیا ہے کہ مسلمانوں میں غیر ت و حمیت موجود ہے ،ورنہ کئی مسلم حکمران تو مذمتی بیان دینے کی بھی ہمت نہیں رکھتے ۔

کارکنوں سے گفتگو میں پیر اعجاز ہاشمی نے سعودی عرب اور پاکستان سمیت تمام اسلامی ریاستوں سے ایران کا ساتھ دینے کی اپیل کی ہے اور کہا ہے کہ غیر جانبداری سے نکل کر کفار کے خلاف ایران کا ساتھ دیں اور ثابت کر دیں کہ فلسطین کے تحفظ کے لیے تمام مسلم ممالک متحد ہیں ،ورنہ تاریخ غزہ میں مظالم پر خاموش رہنے والے ممالک کو فراموش نہیں کرے گی ۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .