۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
ڈی پی او ڈیرہ محمد شعیب کی کوٹلی امام حسین آمد

حوزہ / ڈی پی او ڈیرہ محمد شعیب کوٹلی امام حسین کے دورہ پر آئے اور پرنسپل جامعۃ النجف، شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی نائب صدر علامہ محمد رمضان توقیر سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ڈی پی او ڈیرہ محمد شعیب کوٹلی امام حسین کے دورہ پر آئے اور پرنسپل جامعۃ النجف،شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی نائب صدر علامہ محمد رمضان توقیر سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ اس دورہ کے دوران ڈی ایس پی سٹی و کینٹ اقبال خان بلوچ بھی ان کے ہمراہ تھے۔

علامہ محمد رمضان توقیر نے کوٹلی امام حسین دورہ کے موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد شعیب کو خوش آمدید کہا اور دہشت گردوں کی جانب سے ڈی پی اوڈیرہ اور ان کے اسکواڈ پر ہونےوالے حملے کی مذمت کی۔ اس حملے کو ناکام بنانے اور جوانمردی سے دہشت گردوں کا مقابلہ کرنے اور ان کے ناپاک عزائم کو ناکام بنانے پر پولیس افسران اور اہلکاروں کو خراج تحسین پیش کیا۔

حالیہ دنوں میں پولیو مہم کے سلسلے میں ڈیرہ اسماعیل خان درابن، درازندہ اور کہوئی بہارہ میں ہونے واقعات پر موجود امن و امان کی صورتحال پر گفتگو ہوئی۔

ڈی پی او محمد شعیب نے کہا: قیام امن کےلئے تمام مکاتب فکر کو مل کر کام کرنا ہو گا۔ ضلع بھر میں قائم امن کی فضا کو ہر صورت برقرار رکھیں گے ۔ میرے دروازے تمام شہریوں کےلئے کھلے ہیں۔

قابلِ ذکر ہے کہ اس ملاقات میں علامہ محمد رمضان توقیر کے علاوہ دیگر شیعہ اکابرین مولانا کاظم حسین مطہری، علامہ غضنفر عباس نقوی، سید علی زیدی، سید انصار زیدی اور سیکرٹری ڈی آر سی حاجی عبدالحلیم قصوریہ بھی موجود تھے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .