۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
تحریک بیداری امت مصطفیٰ (ص) كی جانب سے قم میں شهداء پاراچنار كے لئے مجلس تعظیم و تكریم کا انعقاد

حوزہ / تحریک بیداری امت مصطفیٰ (ص) كی جانب سے مركز تحقیقات اسلامی بعثت قم میں پاراچنار كے مظلوم شهدا كے لئے مجلس تعظیم و تكریم منعقد ہوئی۔ 

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، تحریک بیداری امت مصطفیٰ (ص) كی جانب سے مركز تحقیقات اسلامی بعثت قم میں پاراچنار كے مظلوم شهدا كے لئے مجلس تعظیم و تكریم منعقد ہوئی۔ جس میں تلاوت قرآن كریم کے بعد آقای مصطفی رئیسی نے ترانه شهادت پیش كیا۔ پھر مجلس سے دو خطیب حجة الاسلام و المسلمین حجة الاسلام و المسلمین سید حسن رضوی اور حجة الاسلام و المسلمین آقای سید عمران نقوی نے خطاب كیا۔

حجت الاسلام سید حسن رضوی نے اپنے خطاب کے دوران کہا: موت سے ہمکنار ہونے کا سب سے خوبصورت اور زیبا انداز شہادت ہے جو اللہ تعالیٰ اپنے خاص بندوں کو عنایت فرماتا ہے۔ شہادت کی جہت سے شہید قابل تحسین اور لائق رشک ہے لیکن معاشرے میں ظلم کے اندھیرے چھانے اور حق کے معیارات پامال ہونے کی بناء پر پیش آنے والا حادثہ قابل مذمت ہے۔

انہوں نے کہا: روایات کے مطابق عالمِ دین کا فرض ہے کہ وہ عالم با زمان بنے تاکہ شبہات اور سازشوں کی شناخت کر کے بروقت قوم کو بیدار اور ہوشیار کرے۔

مجلس کے دوسرے خطیب حجة الاسلام سید عمران نقوی نے اپنی گفتگو کے دوران کہا: مِنَ الْمُؤْمِنِينَ رِجالٌ صَدَقُوا ما عاهَدُوا اللَّهَ عَلَيْهِ فَمِنْهُمْ مَنْ قَضى‏ نَحْبَهُ وَ مِنْهُمْ مَنْ يَنْتَظِرُ وَ ما بَدَّلُوا تَبْدِيلا ۔ (احزاب/23)

شہید اور شہادت کا مقام خدا کے نزدیک بہت بلند اور اعلی ہے قرآن کریم نے شہید کو حیات ابدی سے نوازا ہے. حدیث میں فقط شہداء کے بارے میں ایسا مقام ذکر ہوا ہے کہ جس کے برابر کوئی مقام نہیں ہے ہر نیکی کے اوپر ایک نیکی ہے لیکن شہادت ایک ایسا عمل ہے کہ خداوند متعال کے نزدیک اس سے اوپر کوئی نیکی اور مقام نہیں ہے. شہید کی عظمت کو سمجھنے کے لئے یہی کافی ہے کہ شہید اس شمع کی مانند ہے کہ جو اپنے وجود کو جلا دیتی ہے ختم کر دیتی ہے تاکہ اپنے اطراف کے ماحول روشن کر سکے پس شہید بھی یہی کام انجام دیتا ہے وہ اپنے وجود کو قربان کرتا ہے اپنی زندگی کو ختم کر دیتا ہے تاکہ معاشرے کو زندہ کر سکے۔

انہوں نے شہداء کے پیغامات کو بیان کرتے ہوئے مزید کہا: امت کی بیداری، میدان میں حاضر ہونا، وحدتِ امت، اخلاص اور بصیرت اور درسِ مقاومت وہ پیغامات ہیں جو شہداء نے اپنے مقدس خون کے ذریعہ پہنچائے ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .