۱۴ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۴ شوال ۱۴۴۵ | May 3, 2024
تفسیر و علوم قرآنی سینٹر جویبار

حوزہ / ایران کے صوبہ مازندران میں دینی مدرسے کے استاد نے کہا: اگر ہماری زندگی کا مادی و معنوی (روحانی) سرمایہ اہل حق اور ولایت کے لئے نہ ہو تو اس سے اہل باطل استفادہ کریں گے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق حجت الاسلام و المسلمین حسینی نے جویبار میں ’’ریحانۃ الرسول‘‘ نامی تفسیر و علوم قرآنی سینٹر میں ’’اہل حق کا ولایت کو قبول کرنا‘‘ کے عنوان سے ایک علمی اور تحقیقی نشست میں گفتگو کرتے ہوئے کہا: خداوند عالم نے قرآن کریم کی بعض آیات میں انسانوں کو دو گروہوں میں تقسیم کیا ہے۔ کچھ انسان مومن اور اہل حق ہیں جبکہ کچھ کافر اور اہل باطل ہیں۔

انہوں نے کہا: دین کی بنیاد اور توحید تک پہنچنے کا راستہ ولایت اور اس کے سامنے سر تسلیم خم کرنا ہے

پہلا گروہ پرچم الہی کے تلے ہے اور اس گروہ کا ولی وسرپرست خداوند عالم خود ہے۔ اہل بیت علیھم السلام اور ان کے ماننے والے اس گروہ میں شامل ہیں ۔ ان کے مقابلے میں خدا کے دشمن ہیں جو کہ طاغوت کے پرچم کے نیچے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا: امام حسین علیہ السلام نے اس قرآنی تقسیم کی عاشور کے دن نمائش کی ہے اور تاریخ میں ثابت کیا ہے کہ لوگ یا تو حسینی اور حق کے جھنڈے کے نیچے ہیں یا  یزیدی اور باطل کے جھنڈے کے تلے ہیں۔

حجت الاسلام و المسلمین حسینی نے آخر میں کہا: اہل حق وہ ہیں جو اپنے عہد و پیمان پر قائم رہتے ہیں۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .