۱۳ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۳ شوال ۱۴۴۵ | May 2, 2024
عید بعثت کی مناسبت سے علامہ شبیر حسن میثمی کا پیغام

حوزہ / شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل نے کہا: خداوند متعال کی بارگاہ میں اس کی نعمتوں پر شکر ادا کرنا نعمتوں میں مزید اضافے کا سبب بنتا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ شبیر حسن میثمی نے جامعہ مسجد بقیۃ اللہ ڈیفنس کراچی میں نماز جمعہ کے خطبات کے دوران کہا: انسان عام طور پر یہ تصور کرتا ہے کہ شاید اس کے پاس نعمتوں کی کمی ہے لیکن حقیقت میں اللہ تعالی کی ہم انسانوں پر نعمتیں اتنی زیادہ ہیں جن کو شمار کرنا انسان کے بس میں نہیں ہے۔

انہوں نے کہا: اللہ تعالی کی ایک بہت بڑی نعمت سمندری طوفان بپرجوائے سے قوم کا محفوظ رہنا ہے۔ اللہ تعالی نے قوم پر خصوصی رحم فرمایا۔ جس پر تمام قوم کو اللہ تعالی کا شکرادا کرنا چاہیے اور اللہ تعالی کی بارگاہ میں صدق دل سے یہ دعا کرنا چاہیے کہ اللہ تعالی ان تمام انسانوں کی مشکلات آسان فرمائے جو ان مشکلات میں گھرے ہوئے ہیں

تبصرہ ارسال

You are replying to: .