حرم حضرت فاطمہ معصومہ قم
-
حجۃ الاسلام والمسلمین حسینی قمی:
مشکلات کی وجہ سے خدا کی نعمتوں کے شکر سے غافل نہیں ہونا چاہیے
حوزہ / حرم حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیہا کے خطیب نے کہا: ہمیں مشکلات کی وجہ سے خدا کی نعمتوں کے شکر سے غافل نہیں ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا: اس دنیا میں بہت سارے لوگ دنیا پرست اور شیطان پرست ہیں۔ ہمیں اپنے مسلمان ہونے کی قدر دانی کرنی چاہیے اور نعمت ولایت جو ہمارے پاس ہے اس پر خدا کا شکر ادا کرنا چاہیے چونکہ حضرت امیرالمومنین علی علیہ السلام کی ولایت کو قبول کرنا کوئی کم نعمت نہیں ہے۔
-
حضرت علی (ع) کی نگاہ میں حقیقی مؤمن کی خصوصیات، استاد حسین انصاریان
حوزہ/ خطیب حرم مطہر حضرت فاطمہ معصومہ (س) نے نہج البلاغۃ خطبہ نمبر 152 کے ذیل میں حقیقی مؤمن کی خصوصیات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اہل ایمان حضرات مہربان، متواضع اور منکسر المزاج ہوتے ہیں،خدا کی عظمت اور عدالت سے ڈرتے ہوئے،وہ اپنے آپ کو جہنم کی آگ سے محفوظ نہیں سمجھتے ہیں۔
-
کبھی انسان کی ایک اچھی صفت اس کی نجات اور کمال کا وسیلہ بن جاتی ہے،خطیب حرم مطہر معصومہ قم (س)
حوزہ/ حرم حضرت فاطمہ معصومہ قم سلام اللہ علیہا کے خطیب نے کہا: پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایک ایسے جوان کو خدا کے حکم سے معاف کر دیا جو آپ کو قتل کرنے کا ارادہ رکھتا تھا۔ اسے معاف کرنے کی وجہ اس کا اچھا اخلاق تھا۔