۵ آذر ۱۴۰۳ |۲۳ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 25, 2024
نرخ باروری

حوزہ / اولاد کے کم ہونے کی اصلی ترین وجہ خدا کی (رزاقیت) کے متعلق عقیدے کی کمزوری ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، بچے پیدا کرنے کے کم رجحان کے بہت سارے اسباب ہو سکتے ہیں لیکن اس کا اصلی ترین سبب خدا کی (رزاقیت) کے متعلق عقیدے کا کمزور ہونا ہے۔ اگرچہ اقتصادی مشکلات بہت زیادہ ہیں لیکن خدا کا وعدہ سچا اور حتمی ہے۔

بکر بن صالح کہتے ہیں کہ میں امام موسی کاظم علیہ السلام کو خط لکھا جس میں تحریر کیا کہ تقریباً پانچ سال سے میں نے بچے کی خواہش نہیں کی ہے اس کی وجہ یہ ہے کہ میری بیوی بچے پیدا نہیں کرنا چاہتی ہے۔ وہ کہتی ہے کہ مالی مشکلات کی وجہ سے بچوں کی تربیت اور دیکھ بھال مشکل کام ہے۔ اس بارے میں آپ کیا فرماتے ہیں؟

امام علیہ السلام نے جواب میں لکھا "«فَکَتَبَ(ع) إِلَیَّ اطْلُبِ الْوَلَدَ فَإِنَّ اللَّهَ عَزَّ وَ جَلَّ یَرْزُقُهُمْ» یعنی بچہ پیدا کرنے کی فکر میں رہو کیونکہ ان کی روزی دینے والا خداوندِ متعال ہے ۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .