سوال: اگر ہر نسل کے بڑے بیٹے کا وقف کے متولی کے طور پر تعین کیا جائے تو اس کے فوت ہوجانے کے بعد اگلا متولی اس کا بڑا بیٹا ہے یا اس کا بھائی؟
جواب: اس کے بعد والا سب سے بڑا بھائی متولی بنے گا اور جب تک پہلے متولی کے بھائی زندہ ہیں اس کے بیٹے متولی نہیں بنیں گے یہاں تک کہ پہلی نسل کے تمام افراد فوت ہوجائیں تو اس صورت میں بعد والی نسل کا بڑا بیٹا متولی بنے گا اور اس کے بعد والی نسلوں کے لئے اسی طریقے سے عمل کیا جائے گا، لہذا جب تک پچھلی نسل کا ایک فرد زندہ ہو بعد والی نسل تک نوبت نہیں پہنچے گی۔