حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حضرت آیت اللہ العظمیٰ خامنہ ای نے "بچے کے قرآن کو چھونے" سے متعلق ایک استفتاء کا جواب دیا ہے، جو ہم احکام شرعی میں دلچسپی رکھنے والوں کی خدمت میں بیان کر رہے ہیں۔
سوال: اگر کوئی بچہ قرآن کھول لے اور اپنے ہاتھ سے آیات کو چھوئے، تو اس صورت میں ہمارا کیا فرض ہے؟ کیا ہمیں قرآن اس سے لے لینا چاہئے، اگرچہ وہ رونے لگے؟
جواب: بچے کے لئے قرآن کی لکھی ہوئی عبارت کو چھونا حرام نہیں ہے، اور جو لوگ بالغ و مکلف ہیں، ان پر بھی واجب نہیں ہے کہ بچے کو قرآن کی عبارت کو چھونے سے روکیں۔









آپ کا تبصرہ