۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
حجت الاسلام حسینی قمی

حوزہ/ روضہ حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیہا کے خطیب نے کہا: قرآن مجید میں ۱۰۰ بار سے زائد کلمہ صبر آیا ہے اور قرآن کریم نے ۲۰ بار صبر کا حکم دیا ہے ۔ ہمارے آج کے معاشرے کو سب سے زیادہ حضرت زینب سلام اللہ علیہا کے صبر اور بردباری سے درس حاصل کرنے کی ضرورت ہے کیونکہ اس باعظمت خاتون کی زندگی کے مختلف پہلو ہمارے لئے درس آموز ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حجت الاسلام والمسلمین سید حسین حسینی قمی نے حرم حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیہا میں خطاب کرتے ہوئے کہا: علامہ مامقانی علم رجال کی کتاب میں جب حضرت زینب سلام اللہ علیہا کا ذکر کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ اگر میں کہوں کہ یہ باعظمت خاتون مقام عصمت پر فائز تھیں تو اس بات کا کون انکار کرسکتا ہے؟۔

دینی علوم کے استاد نے کہا: آج ہمارے معاشرے کو سب سے زیادہ اس باعظمت خاتون کو اپنا آئیڈیل بنانے کی ضرورت ہے کیونکہ اس عظیم خاتون کی زندگی کے مختلف پہلو ہمارے لئے درس آموز ہیں۔

حجت الاسلام سید حسینی قمی نے کہا:اس بزرگوار خاتون کا صبر بے مثال تھا کیونکہ انہوں نے انتہائی سخت حالات میں بھی صبر کا دامن ہاتھ سے نہیں چھوڑا۔

انہوں نے مزید کہا:  کلمہ صبر قرآن مجید میں ۱۰۰ بار سے زیادہ مرتبہ آیا ہے اور قرآنی آیات میں صبر کے ۲۰ فرمان ذکر ہوئے ہیں۔

حرم حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیہا کے خطیب نے کہا: حضرت زینب سلام اللہ علیہا نے واقعہ عاشورا میں اپنے ۱۸ عزیزوں کو راہ خدا میں قربان کیا اور ان مصائب کے بعد بھی بہت زیادہ سختیوں کا سامنا کیا۔ لیکن ان شدید ترین مصائب اور سختیوں میں بھی صبر کیا۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .