منگل 4 فروری 2025 - 08:30
معاشرے میں صحیفہ سجادیہ کی ترویج کی ضرورت ہے

حوزہ / ایران کے شہر بندر لنگہ کے امام جمعہ نے کہا: صحیفہ سجادیہ سے وابستگی اور اس کے معارف کی ترویج معاشرے میں نہایت اہمیت کی حامل ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شہر بندر لنگہ کے امام جمعہ حجت الاسلام علی اکبر کیخانے دفتر امام جمعہ کے شہید سلیمانی ہال میں منعقدہ "امام سجاد (ع) کانگرنس" کے مقدماتی اجلاس سے خطاب کیا۔

انہوں نے اپنے خطاب کے دوران رہبر معظم انقلاب کی اسلامی طرزِ زندگی سے متعلق سفارشات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا: صحیفہ سجادیہ سے انس اور اس کے معارف کی ترویج معاشرتی اصلاح اور معنوی ترقی کے لیے نہایت ضروری ہے۔

شہر بندر لنگہ کے امام جمعہ نے مزید کہا: اس نورانی کتاب کی ترویج، خصوصاً خاندانی نظام میں اسلامی طرزِ زندگی کو فروغ دینے میں انتہائی مؤثر کردار ادا کر سکتی ہے۔

قابل ذکرہے کہ "امام سجاد (ع) کانگرنس" کے اس مقدماتی اجلاس میں امام سجاد (ع) کانگرنس کے علمی سکریٹری حجت الاسلام محمد علی لبخندان، مدرسہ علمیہ آل البیت کے معتمد حجت الاسلام والمسلمین رکنی اور گورنر مرادزادہ اور حکام، طلباء، علماء اور عوام کے مختلف طبقات نے شرکت کی۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha