۱۳ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۳ شوال ۱۴۴۵ | May 2, 2024
تصاویر/ مصاحبه با اساتید مدرسه علمیه جانبازان

حوزہ/ حوزہ علمیہ کے استاد نے کہا: شہید مطہری امام خمینی (رح) کے حقیقی شاگرد تھے، شہید مطہری کی کتابیں قارئین پر بہت زیادہ اثر انداز ہوتی ہیں ، لہذا شہید کی کتابوں کا مطالعہ طلباء کے لیے نہایت ضروری ہے ۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مدرسہ علمیہ حضرت ابوالفضل (ع) قم المقدسہ کے استاد حجۃ الاسلام والمسلمین سید حسین موسوی نے حوزہ نیوزایجنسی کے کو انٹرویو دیتے ہوئے یوم اساتذہ کی مبارکباد دیتے پیش کی اور اس بات کی طرف اشارہ کیا کہ انسان کو ہمیشہ ایک معلم اور استاد ضرورت ہے، یہی وجہ ہے کہ شہید آیت اللہ مطہری کے یوم شہادت کو یوم استاد کے نام سے منایا جاتا ہے۔

انہوں نے بیان کیا کہ شہید مطہری کا دنیائے اسلام میں ایک بڑا مقام ہے، امام خمینی (رح) نے فرمایا: شہید مطہری کی کتابیں سو فیصد اسلامی ہیں۔

مدرسہ علمیہ حضرت ابوالفضل (ع) کے استاد نے اس بات کی طرف اشارہ کیا کہ امام خمینی (رہ) کے اس قول سے شہید مطہری کے عظیم مرتبے کا پتہ چلتا ہے، شہید مطہری کی کتابیں اس طرح لکھی گئی ہیں کہ آج بھی ان سے نئے مطالب کا ادراک ہوتا رہتا ہے،جس سے شہید کے علمی مرتبے کا اندازہ ہوتا ہے۔

انہوں نے بیان کیا کہ بہت سے ممالک میں آج بھی استاد کا درجہ ملک کا سب سے بڑا درجہ شمار کیا جاتا ہے، استاد وہ شخص ہوتا ہے جو معاشرے کے بڑے سے بڑے اور قدآور افراد کو تعلیم دیتا ہے۔

حجۃ الاسلام والمسلمین موسوی نے اس بات کی طرف اشارہ کیا کہ شہید مطہری انقلاب اسلامی سے پہلے بھی انحرافات کے خلاف کھڑے تھے اور ڈٹ کر مقابلہ کیا، شہید مطہری نے اسلام کے ان اصولوں کو بیان کیا جو امام خمینی (رح) کے مد نظر تھا۔

انہوں نے بیان کیا کہ شہید مطہری امام خمینی (رح) کے حقیقی شاگرد تھے، شہید مطہری کی کتابیں قارئین پر بہت زیادہ اثر انداز ہوتی ہیں ، لہذا شہید کی کتابوں کا مطالعہ طلباء کے لیے نہایت ضروری ہے ۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .