۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
حدیث روز

حوزہ / پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایک روایت میں معلم اور استاد کے مقام کو بیان کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق،مندرجہ ذیل روایت کتاب "مجمع البيان" سے نقل کی گئی ہے۔ اس روایت کا متن اس طرح ہے:

قال رسول الله صلی الله علیه وآله وسلم:

أنَّهُ إذا قالَ الْمُعَلِّمُ لِلصَّبىِّ قُل بِسمِ اللّهِ الرَّحمنِ الرَّحيمِ فَقالَ الصَّبىُّ بِسمِ اللّهِ الرَّحمنِ الرَّحيمِ كَـتَبَ اللّه ُ بَراءَةً لِلصَّبِىِّ و بَراءَةً لأِبـَوَيهِ و بَراءَةً لِلمُعَلِّمِ

پیغمبر خدا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:

جب ایک استاد (تعلیم کے دوران) بچے کو کہتا ہے کہ کہو "بسم اللہ الرحمن الرحیم" اور وہ بچہ اسے تکرار کرتا (پڑھتا) ہے تو خداوند عالم اس بچے، اس کے والدین اور استاد سب کو دوزخ کی آگ سے نجات عطا کر دیتا ہے۔

مجمع البيان، ج ۱، ص ۵۰

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .