۲۰ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱ ذیقعدهٔ ۱۴۴۵ | May 9, 2024
News ID: 390098
29 اپریل 2023 - 06:09
حدیث روز

حوزہ / حضرت امام علی علیه السلام نے ایک روایت میں مشورہ کرنے کے طریقۂ کار کی جانب اشارہ کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، یہ روایت کتاب "شرح نهج البلاغه ابن ابى الحديد" سے نقل کی گئی ہے۔ اس روایت کا متن اس طرح ہے:

قال الامام العلى عليه‌ السلام:

اِذَ ا احْتَجْتَ اِلَى الْمَشْوَرَةِ فى اَمْرٍ قَدْ طَرَاَ عَلَيْكَ فَاسْتَبْدِهِ بِبِدايَةِالشُّبّانِ ، فَاِنَّهُمْ اَحَدُّ اَذْهانا وَ اَسْرَعُ حَدْسا، ثُمَّ رُدَّهُ بَعْدَ ذالِكَ اِلى رَاْىِ الْكُهولِ وَ الشُيوخِ لِيَسْتَعْقِبوهُ وَ يُحْسِنُوا الاِْخْتيارَ لَهُ، فَاِنَّ تَجْرِبَتَهُمْ اَكْثَرُ

حضرت امام علی علیه السلام نے فرمایا:

جب تمہیں مشورہ کرنے کی ضرورت پڑے تو پہلے جوانوں کے پاس جاؤ کیونکہ ان کے ذہن تیز ہوتے ہیں اور بہت جلد بات کی تہہ تک پہنچ جاتے ہیں پھر اس کا (نتیجہ) ادھیڑ عمر افراد اور بوڑھے افراد کے سامنے رکھو تاکہ وہ سوچ بچار کر کے اس کے انجام کو دیکھیں اور بہتر راستے کا انتخاب کریں کیونکہ ان کا تجربہ زیادہ ہے۔

شرح نهج البلاغه ابن ابى الحديد، ج 20، ص 337، ح 866

تبصرہ ارسال

You are replying to: .