حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، وفات حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیہا کی مناسبت سے فلم "اخت الرضا (س)" کو اردو زبان میں قم کے سینما وینوس میں نمائش کے لیے پیش کیا جا رہا ہے۔
یہ ثقافتی پروگرام، بلدیہ قم کے ثقافتی، سماجی و ورزشی ادارے کے تعاون سے، ادارہ کلِ ثقافت و ارشاد اسلامی صوبہ، مؤسسہ نگاہ ٹی وی، سورہ سینما آرگنائزیشن اور سینما وینوس کی انتظامیہ کی شراکت میں منعقد کیا جا رہا ہے۔
بلدیہ قم کے ثقافتی، سماجی و ورزشی ادارے کے سرپرست عباس ذاکری نے کہا کہ اردو زبان میں اس فلم کی نمائش اسلامی جمہوریہ ایران کی سینما کی تاریخ میں اپنی نوعیت کا پہلا اقدام ہے، جو نہایت اہمیت کا حامل ہے اور حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیہا کے معنوی پیغام کو زائرین اور اردو زبان بولنے والے معاشروں تک پہنچانے کی ایک قیمتی کوشش ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ ثقافتی اقدام نہ صرف شہر قم کی بین الاقوامی ذمہ داری کی علامت ہے جو اہل بیت علیہم السلام کی ثقافت و معارف کو فروغ دینے کے سلسلے میں ادا کی جا رہی ہے، بلکہ یہ اردو زبان بولنے والے افراد کے ساتھ زیادہ گہرے معنوی اور ثقافتی روابط قائم کرنے کا ذریعہ بھی بن سکتا ہے۔
رپورٹ کے مطابق، اس فلم کی افتتاحی تقریب جمعہ 11 محرم 1446ھ (مطابق 11 اکتوبر 2025ء) کو سینما وینوس قم میں منعقد ہوگی، جس میں فلم کے عوامل اور بعض صوبائی حکام شریک ہوں گے اور مہمانوں کے لیے خصوصی پروگرام بھی ترتیب دیے گئے ہیں۔
مزید یہ کہ اردو زبان بولنے والوں کے استفادے کے لیے خصوصی شوز بالکل مفت رکھے گئے ہیں تاکہ وہ بلا کسی رکاوٹ اس فلم سے فیض حاصل کر سکیں۔
قابلِ ذکر ہے کہ فلم "اخت الرضا (س)" گذشتہ برسوں میں حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیہا کی زندگی اور شخصیت کے معنوی پہلوؤں کو اجاگر کرنے والی ایک اہم تخلیق کے طور پر متعارف ہوئی ہے، اور اب اس کی اردو زبان میں نمائش ایران، برصغیر اور دنیا کے دیگر اردو بولنے والے معاشروں تک اہل بیت علیہم السلام کا نورانی پیغام پہنچانے کے لیے ایک نیا باب ثابت ہوگی۔

01:15 - 2025/10/03









آپ کا تبصرہ