ہفتہ 4 اکتوبر 2025 - 21:16
فلم "اخت الرضا" اہل بیت (ع) کے پیغام کو نئی نسل تک پہنچانے کا مؤثر ذریعہ ہے، مولانا مسعود اختر رضوی

حوزہ/ مولانا مسعود اختر رضوی نے کہا کہ یہ فلم نوجوانوں اور بچوں میں معرفت اور جامعیت پیدا کرنے میں مددگار ثابت ہوگی۔ انہوں نے وضاحت کی کہ امام علی بن موسیٰ الرضا علیہ السلام کے دور میں حضرت معصومہ سلام اللہ علیہا نے جس طرح مدینہ سے سفر اختیار کیا، وہ صرف ملاقات کے لیے نہیں بلکہ تبلیغ اور اہل بیت علیہم السلام کے پیغام کو پہنچانے کے لیے تھا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیہا کی سیرت پر مبنی فلم ’اخت الرضا (س)‘‘ جو پہلی مرتبہ مکمل طور پر اردو میں ڈب کر کے قم کے ’’وینوس سینما‘‘ میں منتشر کی گئی۔اس موقع پر حوزہ نیوز کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے ملک ہندوستان کے ممتاز عالم دین مدرسہ علوی دارالقران قم کے بانی حجت الاسلام والمسلمین مولانا سید مسعود اختر رضوی نے کہا کہ حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیہا کی حیات پر مبنی فلم نہ صرف ایک دینی خدمت ہے بلکہ اہل بیت علیہم السلام کے پیغام کو نئی نسل تک پہنچانے کا ایک منفرد اور مؤثر ذریعہ بھی ہے۔

انہوں نے کہا کہ حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیہا کی شہادت کے ایام میں اس فلم کا اکران ایک اہم اور تاریخی اقدام ہے۔ یہ پہلا موقع ہے کہ ایک مذہبی سینما کے ذریعے حضرت معصومہ سلام اللہ علیہا کی حیات طیبہ کو فن کے قالب میں پیش کیا گیا ہے۔

مولانا مسعود اختر رضوی نے کہا کہ یہ فلم نوجوانوں اور بچوں میں معرفت اور جامعیت پیدا کرنے میں مددگار ثابت ہوگی۔ انہوں نے وضاحت کی کہ امام علی بن موسیٰ الرضا علیہ السلام کے دور میں حضرت معصومہ سلام اللہ علیہا نے جس طرح مدینہ سے سفر اختیار کیا، وہ صرف ملاقات کے لیے نہیں بلکہ تبلیغ اور اہل بیت علیہم السلام کے پیغام کو پہنچانے کے لیے تھا۔

انہوں نے کہا کہ یہ سفر اس بات کی علامت ہے کہ خواتین بھی تبلیغ دین کے میدان میں مردوں سے پیچھے نہیں رہ سکتیں۔ حضرت معصومہ سلام اللہ علیہا نے اپنے عمل سے یہ ثابت کیا کہ اگر عورت چاہے تو دین کے پیغام کو بہترین انداز میں دنیا تک پہنچا سکتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ قم کی سرزمین کو حضرت معصومہ سلام اللہ علیہا کی برکت سے خاص شرف حاصل ہے۔ جب آپ کے قافلے پر حملہ ہوا تو آپ نے اسی مقدس سرزمین میں رکنے کی وصیت فرمائی، اور یہی مقام بعد میں علم و فضیلت کا مرکز بن گیا۔انہوں نے کہا کہ صدیوں سے علماء اور محققین حضرت معصومہ سلام اللہ علیہا کے حرم کی زیارت کے لیے آتے رہے ہیں اور یہی سے علمی برکت حاصل کرتے رہے ہیں۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha