۳۰ فروردین ۱۴۰۳ |۹ شوال ۱۴۴۵ | Apr 18, 2024
پرچمِ گنبدِ حرمِ امام علی رضا (ع) مشہد،ایران کی زیارت

حوزہ/ حضرت امام علی رضا علیہ السلام فاؤنڈیشن ، تالکٹورہ،لکھنؤ کی جانب سے پرچمِ گنبدِ حرمِ امام علی رضا (ع) مشہد،ایران کی زیارت کرائی جائے گی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،سن 2021 میں جب پوری دنیا کو کورونا جیسی مہلک وبا گھیرے ہوئے تھی تب سر زمین لکھنؤ ہندوستان پر امام علی رضا علیہ السلام کی نظر کرم ہوئی اور وہ پرچم جو امام ؑ کےگنبد پر نصب تھا وہ یہاں آیا جو لکھنؤ میں شبیہ حرم امام رضا علیہ السلام میں موجود ہے۔اس پرچم کی سال گذشتہ ۲۹ صفر ۱۴۴۳؁ھ میں حضرت امام علی رضا علیہ السلام کی شہادت کی مناسبت سے شبیہ حرم امام رضا علیہ السلام (کربلا عظیم اللہ خان ) میں امام علی رضا علیہ السلام فاؤنڈیشن کی جانب سے زیارت کرائی گئی ۔

اس سال وہ پرچم اور اس کے علاوہ ایک اور پرچم جس کو ذی الحجہ کے مہینہ میں شبیہ حرم امام علی رضا علیہ السلام (کربلا عظیم اللہ خان،لکھنؤ )کے خادمین کو مشہد مقدس ایران میں خدمت کے دوران دیا گیا موجود ہوگا لہذا تمام مومنین سے گزارش ہے زیادہ سے زیادہ تشریف لائیں اور امامؑ کے گنبد سے آئے ہوئے دونوں پرچموں کی زیارت کر کے فیضیاب ہوں۔

بتاریخ ۲۹صفر ،بروز منگل، بوقت بعد نماز مغرب(فوراً)

بمقام کربلا عظیم اللہ خان ،تالکٹورہ ، لکھنؤ (شبیہ حرم امام علی رضا علیہ السلام)

نوٹ: نماز مغربین با جماعت ہوگی ،اس کے بعد علما کا بیان ہوگا اور آخر میں شبیہ حرم حضرت معصومہ قم سے حرم امام علی رضا علیہ السلام تک جلوس جائے گا

منجانب: A.I.R. Charitable Foundation Lucknow
حضرت امام علی رضا علیہ السلام فاؤنڈیشن، تالکٹورہ،لکھنؤ

تبصرہ ارسال

You are replying to: .