حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حال ہی میں حضرت امام حسین علیہ السلام کے حرم مبارک میں ریڑھ کی ہڈی میں فریکچر کا شکار ایک مریض صحت یاب ہو گیا جس کے علاج کو لے کر ڈاکٹروں نے جواب دے دیا تھا۔
رپورٹ کے مطابق حال ہی میں ایک عراقی زائر نے حضرت امام حسین علیہ السلام کے حرم میں اپنی لا علاج بیماری سے نجات حاصل کی، اس نوجوان کی ریڑھ کی ہڈی ٹوٹ گئی تھی اور وہ چل نہیں سکتا تھا، ڈاکٹر اس کے علاج سے بالکل مایوس تھے اور انہوں نے جواب دے دیا تھا لیکن حضرت امام حسین علیہ السلام کی برکت سے یہ مریض صحت یاب ہوگیا۔عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ یہ نوجوان ویل چیئر پر بیٹھا ہوا تھا کہ اچانک اپنے پیروں پر چلنے لگا۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جیسے ہی مذکورہ نوجوان کو شفا ملی تو وہاں کھڑے لوگوں نے صلوات پڑھنا شروع کر دیا اور مذکورہ نوجوان کو بین الحرمین لے گئے اور اس کے بعد سب نے امام حسین علیہ السلام کے حرم کے پاس بیٹھ کر زیارت عاشورہ پڑھا۔
روضہ امام حسین علیہ السلام کے حکام نے مکمل تحقیقات کے بعد اس مریض کی صحت یابی کی تصدیق کی ہے۔