۷ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۷ شوال ۱۴۴۵ | Apr 26, 2024
کاروان زیارتی

حوزہ/ کربلائے عظیم اللہ خاں میں اعزازی خادمین کے درمیان قرعہ اندازی کی گئی جن افراد کے نام قرعہ میں آئے ان کو مشہد مقدس کی زیارت کے لیے بھیجا جا چکا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امام علی رضا علیہ السلام فاؤنذیشن تالکٹورہ لکھنؤ کی جانب سے شبیہ حرم امام علی رضا علیہ السلام تالکٹورہ لکھنؤ میں جہاں علمی، ثقافتی، ہنری وغیرہ خدمات نوع بشریت کے لئے انجام دی جاتی ہیں وہیں ہرمہینہ کی نوچندی جمعرات کو نماز مغربین کے بعد مجلس اور مناجات امام علی رضا علیہ السلام کا انعقاد کیا جاتا ہے جس کے بعد امام کے دسترخوان پر تمام زائرین کے لئے کھانے کا اہتمام کیا جاتاہے اور سال بھر غریب و نادار مریض افراد کا بلا تفریق مذہب و ملت روضہ کی جانب سے علاج کیا جاتا ہے۔

منتظمین کا کہناہے 7/ اپریل 2022 ماہ مبارک رمضان کی پہلی جمعرات مجلس و مناجات کے درمیان کربلائے عظیم اللہ خاں میں اعزازی خادمین کے درمیان قرعہ اندازی کی گئی جن افراد کے نام قرعہ میں آئےان کو حرم امام علی رضا علیہ السلام مشہد مقدس کی زیارت کے لیے شبیہ حرم امام رضا علیہ السلام(کربلا عظیم اللہ خاں) سے روانہ ہوچکے ہیں۔ یہ کاروان شبیہ حرم امام علی رضا علیہ السلام سے حقیقی حرم مشہد مقدس ایران کے لئے چلا ہے کاروان کو امام علی رضا علیہ السلام فاونڈیشن (I.a.r.) کے ذمہ داران حضرات عالیجناب تقی صاحب، یاور علی صاحب، مسعود زیدی صاحب اور دیگراراکین نے امام کی ضمانت میں دے کر رخصت کیا ۔ اس کاروان میں جہاں دوسرے خادمین ہیں وہیں دارالشفاء (جو خود حرم میں واقع ہے ) کے ڈاکٹر منظور خان صاحب بھی شامل ہیں وہ اپنے ہمکار حضرات کے ہمراہ شب و روز انسانیت کی خدمت انجام دیتے رہتے ہیں اور ان کی خدمت کو اپنا شرف سمجھتے ہیں۔

یہ کاروان لکھنؤ سے دہلی کے لئے روانہ ہوا دہلی میں خادمین امام رضا علیہ السلام کا حجۃ الاسلام والمسلمین مولانا ممتاز علی صاحب امام جمعہ امامیہ حال نے استقبال کیا اور امام کے خادموں کی اہمیت کو بیان کرتے ہوئے اعمال کی قبولیت کی دعا دی اور امام علی رضا علیہ السلام فاونڈیشن کے رکن حجت الاسلام والمسلمین مولانا سیدرضی حیدر کی قیادت میں اس نورانی کاروان کو امامیہ حال دہلی سے رخصت فرمایا۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق خادمین کے اس گروہ کو امام علی رضا علیہ السلام کے حرم مشہد مقدس میں خدمت کا موقع دیا جائے گا کیونکہ شبیہ حرم امام رضا علیہ السلام لکھنؤ میں خدمت مقدمہ ہے مشہد میں خدمت کا یا یہ کہا جائے خادمین کے خلوص اور ان کی نیت خالص کا اندازہ یہاں خدمت سے ہوجاتا ہے جس کے نتیجہ میں وہاں کی دعوت نصیب ہوتی ہے۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق،شبیہ حرم میں خادمی کی تقرری کے لئے سب سے پہلے اپنا نام درج کرانا ہوتا ہے اس کے بعد ہرمہینہ کی نو چندی جمعرات کو امام علی رضا علیہ السلام فاؤنڈیشن کے اراکین قرعہ کشی کرتے ہیں جن افراد کے نام قرعہ میں آتے ہیں ان لوگوں کو فون پر اطلاع دیتے ہیں کہ آپ کا نام خادمین کی لسٹ میں آگیا ہے اور آپ آج امام کے دربار میں خدمت انجام دے سکتے ہیں۔

اسطرح سے خادمین اعزازی کا تقرر ہوتا ہے اور سال میں ایک مرتبہ قرعہ کشی میں نام آنے پر امام علی رضا علیہ السلام کے روضہ مبارک مشہد مقدس ایران کی زیارت کے لئے خادمین کے ہمراہ بھیجا جاتا ہے۔

واضح رہے کہ یہ سب انتظامات امام علی رضا علیہ السلام فاؤنذیشن تالکٹورہ لکھنؤ کی جانب کئے جاتے ہیں اور کسی سے کسی طرح کا کوئی چندہ نہیں لیا جاتا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .