حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے شہر ہمدان کے امام جمعہ حجت الاسلام سید حسن فاضلیان نے نماز جمعہ کے خطبوں میں خطاب کے دوران کہا: پوری دنیا رہبر معظم انقلاب اسلامی کے بیانات کو اہمیت دیتی ہے اور درحقیقت رہبر معظم دنیا کے لیے ایک نعمت اور برکت ہیں۔
انہوں نے کہا: آج دشمنوں کے مقابلے میں جمہوری اسلامی ایران پہلے سے کہیں زیادہ طاقتور ہے۔ یاد رہے کہ مقاومتی محور کی روش ہی دشمنوں اور استکباری طاقتوں کے مقابلے میں کامیابی کا واحد راستہ ہے۔
امام جمعہ ہمدان نے رہبر معظم انقلاب کے عید الفطر کے خطبوں میں بیانات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا: ایران کی طاقت ولایت کی اتباع اور پیروی سے وابستہ ہے۔
انہوں نے مزید کہا: جیسا کہ رہبر معظم نے فرمایا کہ "دشمن کا باہر سے حملہ کرنا بعید ہے کیونکہ وہ جانتا ہے کہ اسے یقینی طور پر منہ توڑ جواب ملے گا"۔
حجت الاسلام فاضلیان نے کہا: ٹرمپ کی دھمکیاں کھوکھلی ہیں اور دشمن یہ بھی جانتا ہے کہ اگر وہ اندرونی سطح پر کوئی فتنہ برپا کرنے کی کوشش کرے گا تو اسے مایوسی ہوگی کیونکہ گزشتہ مواقع کی طرح اس بار بھی ایرانی عوام ان کے فتنوں کا منہ توڑ جواب دیں گے۔
انہوں نے 8 شوال کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: وہابیوں نے قبرستان بقیع میں ائمہ اطہار علیہم السلام کی قبور کو بے بنیاد بہانوں کے تحت منہدم کیا۔ ہم اس قبیح اقدام کی شدید مذمت کرتے ہیں۔
آپ کا تبصرہ