بدھ 9 اپریل 2025 - 10:00
دشمن کا مسئلہ ایٹم بم یا اسلحہ نہیں بلکہ ایران کی ترقی و پیشرفت ہے

حوزہ / مدرسہ علمیہ حضرت نرجس(س) ساری کے تعلیمی امور کی سرپرست نے کہا: وہابیت اہل سنت کا ایک منحرف فرقہ ہے جو توسل اور شفاعت کو شرک سمجھتا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، مدرسہ علمیہ حضرت نرجس(س) ساری کے تعلیمی امور کی سرپرست محترمہ سکینہ رضائی نے ایام تخریب قبور ائمہ مظلوم بقیع(ع) کی مناسبت سے گذشتہ روز طالبات کے اجتماع سے خطاب میں وہابیت کی عقیدتی گمراہیوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے اس سانحے کے تاریخی، اعتقادی اور سیاسی پہلوؤں پر روشنی ڈالی۔

انہوں نے کہا: وہابیت اہل سنت کا ایک منحرف فرقہ ہے، جو فقط دو کام ہی نہ کر سکا۔ ایک قرآن کو نابود کرنا اور دوسرا کعبہ کو گرانا لیکن اس نے قبور ائمہ بقیع پر حملہ کر کے تشیع کے عقائد کو نشانہ بنانے کی کوشش کی۔ یہ گروہ توسل اور شفاعت کو شرک سمجھتا ہے حالانکہ شیعہ عقیدہ کے مطابق قبور ائمہ کی زیارت اور ان سے توسل کا مقصد انہیں خدا کے حضور شفیع قرار دینا ہے کیونکہ وہ اللہ کے صالح اور مقرب بندے ہیں۔

محترمہ سکینہ رضائی نے قبور کی زیارت سے متعلق بعض سطحی اور ناآگاہانہ رویوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا: بعض اوقات بعض افراد کی غفلت یا ناسمجھی دشمنان اسلام کو موقع فراہم کرتی ہے حالانکہ اسلام ایک جامع دین ہے جو فردی، سماجی، سیاسی، ثقافتی اور علمی تمام پہلوؤں کو شامل ہے۔

انہوں نے ایران کے پرامن جوہری پروگرام پر بات کرتے ہوئے کہا: دشمن کا مسئلہ ایٹم بم یا اسلحہ نہیں بلکہ ایران کی ترقی ہے کیونکہ وہ جانتے ہیں کہ علم و خودمختاری ہمیں طاقتور بناتی ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha