حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مصر کی سپریم کونسل آف اسلامک افیئرز کے رکن شیخ خالد الجندی نے کہا: قبروں کا دورہ ایک جائز اور مطلوبہ عمل ہے کیونکہ یہ آخرت کی یاد دہانی کراتا ہے اور اہل قبور کو سلام اور ان کے لئے دعا کرنا ان کی بخشش کا باعث بنتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا: وہ خود اہل بیت علیہم السلام کی زیارت، ان کی ضریح و مزارات کی زیارت اور اسی طرح زیارت قبور کو پسند کرتے ہیں اور اسے اللہ تعالیٰ کے قرب کے حصول کا ذریعہ سمجھتے ہیں۔
شیخ خالد الجندی نے یہ گفتگو ایک ٹی وی پروگرام "لعلھم یفقون" میں کی جو کہ "DMC" چینل پر نشر ہوتا ہے۔
انہوں نے کہا: زیارت قبور ایک جائز اور کاملا مشروع و مطلوب عمل ہے۔









آپ کا تبصرہ