۲۴ آذر ۱۴۰۳ |۱۲ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 14, 2024
علامہ شبیر میثمی 

حوزہ / مرکزی سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان نے "یومِ مزدور" کے حوالے سے پیغام جاری کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، مرکزی سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان علامہ شبیر حسن میثمی نے یکم مئی عالمی "یوم مزدور" کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا: مزدوروں، کسانوں کے مسائل کو حل کیا جائے۔

انہوں نے مزید کہا: یومِ مزدور پر صرف ایک دن منانے سے کچھ نہیں ہو گا۔ لیبر ڈے مزدوروں کے مسائل حل کرنے کا دن ہے، صرف باتوں کا دن نہیں۔

علامہ شبیر حسن میثمی نے کہا: مزدوروں کے مسائل ترجیح بنیادوں پر حل کئے جائیں۔ ان محنت کش افراد کی جدوجہدکو نتیجہ خیز بنانا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .