۲۴ آذر ۱۴۰۳ |۱۲ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 14, 2024
روضہ فاطمین لکھنو میں محفل اور امام حسن علیہ السلام کا دسترخوان منعقد ہوا

حوزہ/ مولانا سید علی ہاشم عابدی نے محفل کو خطاب کرتے ہوئے امام حسن علیہ السلام کی سخاوت اور کرامت بیان کی اور بتایا کہ اللہ ہم سے دو ہی چیزیں چاہتا ہے ایک اس کی عبادت دوسرے اس کے بندوں کی خدمت یہ دسترخوان ہمیں بتاتا ہے کہ ہمیں چاہیے کہ ہم دوسروں کی مدد کریں۔ 

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، لکھنو/ امام حسن علیہ السلام دسترخوان کمیٹی کے سکریٹری محمد انصار علی خان نے بتایا: جناب شہزادہ خرم کا بنا کردہ دسترخوان امام حسن علیہ السلام گذشتہ برسوں کی طرح اس سال بھی 21 جمادی الثانی مطابق 4 جنوری کو بعد نماز مغربین روضہ فاطمین لکھنو میں منعقد ہوا۔

روضہ فاطمین لکھنو میں محفل اور امام حسن علیہ السلام کا دسترخوان منعقد ہوا

دسترخوان سے پہلے محفل ہوئی جس میں اولا شعرائے کرام نے منظوم نذرانہ عقیدت پیش کیا بعدہ مولانا سید علی ہاشم عابدی نے محفل کو خطاب کرتے ہوئے امام حسن علیہ السلام کی سخاوت اور کرامت بیان کی اور بتایا کہ اللہ ہم سے دو ہی چیزیں چاہتا ہے ایک اس کی عبادت دوسرے اس کے بندوں کی خدمت یہ دسترخوان ہمیں بتاتا ہے کہ ہمیں چاہیے کہ ہم دوسروں کی مدد کریں۔

روضہ فاطمین لکھنو میں محفل اور امام حسن علیہ السلام کا دسترخوان منعقد ہوا

محفل کے بعد مہمان خصوصی ڈاکٹر امنگ کھنا اور ڈاکٹر عاصم زیدی کو بطور اعزاز شال پہنائی گئی اور مولانا سید علی ہاشم عابدی نے نذر دی۔

دسترخوان میں مومنین اور مومنات نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .