۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
روضہ فاطمین لکھنو میں محفل مسرت اور دسترخوان امام حسن علیہ السلام 

حوزہ/ ادارہ خدام زائرین ائمہ بقیع کے زیر اہتمام بنا کردہ جناب شہزادہ خرم محفل مسرت منعقد ہوئی۔ جسے مولانا سید علی ہاشم عابدی نے خطاب کیا۔ 

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،لکھنو/ شبیہ جنت البقیع روضہ فاطمین میں گذشتہ برسوں کی طرح اس سال بھی 21 جمادی الثانی بعد نماز مغربین ادارہ خدام زائرین ائمہ بقیع کے زیر اہتمام بنا کردہ جناب شہزادہ خرم محفل مسرت منعقد ہوئی۔ جسے مولانا سید علی ہاشم عابدی نے خطاب کیا۔

مولانا سید علی ہاشم عابدی نے فرمایا: جو بھی دنیا و آخرت میں کامیابی چاہتا ہے اسے چاہئیے کہ اہلبیت علیہم السلام سے متمسک ہو جائے۔ کیوں کہ اہلبیت علیہم السلام کی محبت و ولایت ہی سے انسان دنیا میں بھی کامیاب ہوتا ہے اور آخرت میں بھی کامیاب ہوتا ہے۔ قیامت کے دن جب کوئی کسی کا پرسان حال نہیں ہوگا۔ حتی انسان کے اعضاء و جوارح بھی اس کے خلاف گواہی دیں گے، اس نا امیدی میں اہلبیت علیہم السلام ہی سب کی امید ہوں گے اور انسان کو انہیں کی محبت و ولایت سے نجات ملے گی۔

مولانا سید علی ہاشم عابدی نے فرمایا کہ ہم جس مقدس بارگاہ میں حاضر ہوئے ہیں یہ مدینہ منورہ میں موجود جنت البقیع کی شبیہ ہے۔ افسوس جنت البقیع سو سال سے منہدم اور ویران ہے۔ یہ ویرانی عالم اسلام کی غیرت پر سوالیہ نشان ہے۔ جنت البقیع میں ہمارے چار معصوم ائمہ امام حسن، امام زین العابدین ، امام محمد باقر، امام جعفر صادق علیہم السلام کے قبور مبارک کے علاوہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے فرزند ابراہیم، چچا عباس، پھوپھیاں، ازواج اور اصحاب کی قبریں ہیں۔ نیز مادر امیرالمومنین حضرت فاطمہ بنت اسد سلام اللہ علیہا اور مادر حضرت عباس جناب ام البنین سلام اللہ علیہا کی قبریں ہیں۔

بعد محفل مولانا سید علی ہاشم عابدی نے نذر امام حسن علیہ السلام دی۔ دسترخوان امام حسن علیہ السلام میں مومنین و مومنات نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ جناب شہزادہ خرم اور جناب انصار علی نے شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .