۵ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۵ شوال ۱۴۴۵ | Apr 24, 2024
مولانا سید علی ہاشم عابدی

حوزہ/ کھانے پینے کی چیزوں کا احترام کریں خصوصا جب وہ نام حسین علیہ السلام پر (تبرک) ملے تو اس کا احترام اور بڑھ جاتا ہے۔ 

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،لکھنو/ گذشتہ سال کی طرح امسال بھی بارگاہ ام البنین سلام اللہ علیہا منصور نگر میں منعقد عشرہ مجالس کو مولانا سید علی ہاشم عابدی خطاب کر رہے ہیں۔

"امام حسین علیہ السلام کی شخصیت اور سیرت" کے عنوان سے منعقد عشرہ مجالس کی نویں مجلس کو خطاب کرتے ہوئے مولانا سید علی ہاشم عابدی نے روایت "ایک دن امام حسین علیہ السلام اپنے غلام کے ہمراہ حمام تشریف لے گئے راستہ میں زمین پر روٹی کا ایک ٹکڑا پڑا دکھائی دیا جسے آپ نے اٹھا لیا اور حمام جاتے وقت غلام کو دے دیا اور فرمایا جب میں واپس آوں تو مجھے دے دینا۔ امام حسین علیہ السلام واپس آئے تو غلام سے روٹی کا وہ ٹکڑا مانگا تو اس نے کہا کہ میں نے اسے کھا لیا ہے تو آپ نے فرمایا جا میں نے تجھے راہ خدا میں آزاد کیا۔ کسی نے پوچھا مولا کیا اس معمولی کام پر آپ نے ْآزاد کر دیا تو امام حسین علیہ السلام نے فرمایا کہ اس نے اللہ کے رزق کا احترام کیا تو خدا نے اسے عذاب جہنم سے آزاد کر دیا تو میں اسے کیوں نہ آزاد کرتا۔" بیان کرتے ہوئے فرمایا: رزق الہی کا احترام جہنم سے نجات کا سبب ہے۔ لہذا کھانے پینے کی چیزوں کا احترام کریں خصوصا جب وہ نام حسین علیہ السلام پر (تبرک) ملے تو اس کا احترام اور بڑھ جاتا ہے۔

مولانا سید علی ہاشم عابدی نے فرمایا: کبریائی خدا سے مخصوص ہے۔ اللہ کو تکبر پسند نہیں، سب سے پہلا تکبر، غرور ابلیس نے کیا تو مردود بارگاہ الہی ہو گیا، فرعون نے تکبر کیا تو غرق ہو گیا، تکبر ایمان کو ختم کر دیتا ہے لہذا جو بھی تکبر کرتا ہے اللہ والا نہیں بلکہ شیطان والا اور فرعون والا بن جاتا ہے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .