۱۷ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۷ شوال ۱۴۴۵ | May 6, 2024
طه محمدی

حوزہ / آیت اللہ طٰہ محمدی نے علم و آگاہی کی اہمیت بیان کرتے هوے علم و معرفت کو بلند درجات تک پهنچنے کا راستہ قرار دیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی  کے نامہ نگارکی رپورٹ کے مطابق نمائندہ ولی فقیہ اور شہر ہمدان کے امام جمعہ آیت اللہ غیاث الدین طٰہ محمدی نے شہر ہمدان میں مدرسہ علمیہ آیت اللہ آخوند میں فقہ کے درس خارج کے آغاز میں امام کی شناخت کی تاکید کرتے ہوئے کہا: مخلوقات میں سب سے زیادہ انسان بحث وجدل کرتا ہے۔

شہر ہمدان کے امام جمعہ نے کہا: اگر کوئی شخص اپنے امام کی صحیح شناخت حاصل نہ کرے تو وہ دنیا و آخرت دونوں کو اپنے ہاتھ سے دے بیٹھے گا جس طرح کہ اہلبیتؑ کے بعض اصحاب نے مشکلات میں اپنے ولی کو تنہا چھوڑ دیا۔

صوبہ ہمدان میں نمائندہ ولی فقیہ نے کہا: ہر مسلمان پر امام زمانہ(عج) کی معرفت واجب ہے۔

انہوں نے کہا: آج دشمن مختلف طریقوں سے لوگوں کے عقائد میں انحراف پیدا کرنے کی کوشش میں مصروف ہے اور یہ بات مسلمانوں کی ذمہ داریوں کو اور زیادہ سنگین بنا دیتی ہے۔

آیت اللہ طٰہ محمدی نے کہا: جس دنیا میں دشمن  اسلام پر  کاری ضرب لگانے کے درپے ہو وہاں مسلمانوں کے لئے جائز نہیں ہے کہ وہ دشمن کی ہمراہی اور مدد کریں۔

صوبہ ہمدان سے مجلس خبرگان رہبری(Assembly of Experts) کے ممبر نے کہا: اہلبیتؑ کی عصمت کا مقام انہیں ہر طرح کے اشتباہات سے محفوظ رکھتا ہے  پس اگر ہم اپنے ولی اور امام کے مطیع ہوں تو کبھی گمراہ نہیں ہوں گے۔

آیت اللہ طٰہ محمدی نے آخر میں کہا: عبادت علم اور آگاہی کے بغیر صحیح نہیں ہے اور اگر عبادت شناخت اور آگاہی کے ہمراہ ہو تو انسان کو بلند درجات تک پہنچا دیتی ہے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .