حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حسینیہ الزہرا مرتضی آباد ہرگسہ میں کمیٹی کی جانب سے5 فروری بروز جمعہ 22 جمادی الثانی کو دوسرا سیشن مسابقہ سیرت حضرت زہرا (س) کا انعقاد کیا گیا ۔ اس کانفرنس سے شیخ غلام محمد مقدسی نے خطاب کرتے ہوۓ فضائل و مناقب حضرت زہرا بیان کیے اور انکی تعلیمات پر عمل کرنے کی تاکید کی ۔
المہدی تربیتی و فلاحی ادارہ کے سرپرست شیخ ذوالفقار علی انصاری نےسوالات و جوابات کا سیشن کو بطور احسن طریقے سے ادا کیا اور شرکاء کانفرنس سے سوالات کیے ۔
جوابات دینے والے حضرت کو اور پینٹینگ مقابلے کے تینوں گروپ کے پوزیشن ہولڈرز کو انعامات دیے گئے۔
مہمان عالم دین شیخ شمس الدین نے گفتگو کرتے ہوئے منتظمہ کمیٹی کا شکریہ ادا کیا اور حضرت زہرا کے مختلف پہلوں کو اجاگر کیا اور بچوں کے درمیان کمپٹیشن اور سامعین سے سوالات کے سیشن کو معارف اسلامی پہنچانے کے سلسلے میں ایک بہترین ذریعہ قراد دیا ۔
بلتستان کے مشہور شعرا کرام میں سے جناب حاجی سنبل، کاظم اثر شگری، استاد غلام مہدی، موسی برہان محمود فردوسی اور بہترین قصیدہ خوان سخاوت اور حاجی فدا علی نے خصوصی طو ر پر شرکت کی۔ ساتھ ہی مومنین ومنات کی کی کثیر تعداد میں موجود تھے۔