۹ فروردین ۱۴۰۳ |۱۸ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 28, 2024
علامہ مقصود ڈومکی

حوزہ/ دینی اقدار اور شرافت سے عاری امریکی مسلم ممالک میں بے حیائی فحاشی اور عریانی کی ترویج چاہتے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنما مقصود علی ڈومکی نے جیکب آباد میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں قائم امریکی سفارتخانے کی جانب سے ہمجنس پرستی کی حمایت میں میں بیان انتہائی شرمناک اور غیر ذمہ دارانہ ہے۔ امریکن سفارتخانے کا یہ بیان پاکستانی قوم کی تہذیب و ثقافت اور دینی اقدار پر حملہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ دینی اقدار اور شرافت سے عاری امریکی مسلم ممالک میں بے حیائی فحاشی اور عریانی کی ترویج چاہتے ہیں۔ الحمدللہ پاکستان کے عوام دین مقدس اسلام اور اس کی عظیم و لازوال تعلیمات کی روشنی میں بدکاری اور ہم جنس پرستی کو سنگین جرم سمجھتے ہیں۔ پاکستان کی حکومت علمائے کرام اور عوام کو امریکہ کی جانب سے اس طرح کے غیر ذمہ دارانہ اور شرمناک بیانات کا نوٹس لینا چاہئے۔

واضح رہے کہ اسلام آباد میں موجود امریکی سفارت خانے نے چند روز قبل سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ہم جنس پرستی کے فروغ پر مبنی ایک پیغام جاری کیا ۔

ٹوئٹر پیغام میں کہا گیا کہ مشن پاکستان LGBTQI+ کمیونٹی کو مضبوط بنانے اور اس کی مدد کرنے کے لیے کام کرتا ہے۔ ہم ہر روز اس بات کو یقینی بنانے کی کوشش کرتے ہیں کہ LGBTQI+ کمیونٹی کے انسانی حقوق کا احترام کیا جائے اور انہیں ظلم سے محفوظ رکھا جائے۔ ہم مکمل مساوات کے لیےپاکستانی حکومت پر دباؤ ڈالتے رہتے ہیں۔

پاکستان؛ امریکی سفارتخانے کا ہم جنس پرستی کی حمایت میں میں بیان انتہائی شرمناک، علامہ مقصود ڈومکی

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .