۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
علامہ راجہ ناصر عباس جعفری پاکستان

حوزہ/ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے چیئرمین:کوئی بھی الہامی مذہب ہم جنس پرستی کی اجازت نہیں دیتی۔ایسے غیر فطری رجحانات کے پاکستان میں فروغ کی امریکی کوششیں اسلامی نظام کو ملیامیٹ کرنے کے لیے ہیں۔دین اسلام کے پیروکار اور نبی کا ایک بھی امتی جب تک پاک سرزمین پر باقی ہے اس غلیظ نظام کو پنپنے نہیں دے گا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،اسلام آباد/مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے چیئرمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے امریکی سفارت خانے کی جانب سے پاکستان میں ہم جنس پرستی کے فروغ اور حمایت کی ٹویٹ پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے اسے پاکستان کی اساس اور دین اسلام پر حملہ قرار دیا ہے۔انہوں نے کہا پاکستان کی تمام مذہبی جماعتوں پر شرعی طور پر یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ اس غلیظ امریکی حرکت کے خلاف یک زباں ہوں اور اسلامی تعلیمات کے دفاع کے لیے بھرپور انداز میں آواز بلند کریں۔

انہوں نے کہا کہ دجالی قوتیں اسلام کے خلاف کھل کر میدان میں نکل آئی ہیں۔دنیا حق و باطل کے دو گروہوں میں تقسیم ہونے جا رہی ہے۔ہمیں سیاسی وابستگیوں کو بالائے طاق رکھتے ہوئے اسلام دشمن طاقتوں کے خلاف متحد ہونا ہو گا۔امریکہ کی حمایت ان باطل قوتوں کو تقویت دینے کے مترادف ہو گی جو نظام اسلام کو مٹانا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کوئی بھی الہامی مذہب ہم جنس پرستی کی اجازت نہیں دیتی۔ایسے غیر فطری رجحانات کے پاکستان میں فروغ کی امریکی کوششیں اسلامی نظام کو ملیامیٹ کرنے کے لیے ہیں۔دین اسلام کے پیروکار اور نبی کا ایک بھی امتی جب تک پاک سرزمین پر باقی ہے اس غلیظ نظام کو پنپنے نہیں دے گا۔

انہوں نے کہا ہمارے حکمرانوں نے وطن عزیز میں امریکہ کو مداخلت کی کھلی چھوٹ دے کر اس کے حوصلے اتنے بلند کر دیے ہیں کہ اس نے ہمارے دین اسلام پر وار کرنا شروع کر دیا ہے۔انہوں نے کہا امریکی سفارت خانے کی جانب سے اسلامی ریاست اور مذہب کی توہین پر قوم امریکہ اور پاکستان میں موجود اس کے حواریوں کو کبھی معاف نہیں کرے گی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .