پیر 7 جولائی 2025 - 12:53
مغرب کی گمراہ کن اور مادی فکر ہی موجودہ زمانے کا دجال ہے: حجت‌الاسلام والمسلمین عالی

حوزہ/ ایران کے معروف خطیب حجت‌ الاسلام والمسلمین مسعود عالی نے مغرب کی فاسد اور مادی ثقافت کو عصر حاضر کا دجال قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ آج شیطانی ثقافت انسانیت کو غرق کر رہی ہے جس کی پشت پر صہیونی طاقتیں اور عالمی میڈیا سرگرم ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حجت‌ الاسلام عالی نے شہر خمینی میں عزاداری کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خداوند متعال نے دین کے لیے ایک مکمل منصوبہ تیار کیا ہے جس کے عملی بازو پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور اہل بیت علیہم السلام ہیں۔ لیکن جن و انس کے دشمن، سر فہرست ابلیس اور قوم یہود، اس عالمی دین کے نفاذ کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ انسان کو جن کی ظاہری طاقتوں سے مرعوب نہیں ہونا چاہیے کیونکہ یہ طاقتیں کسی برتری کی علامت نہیں بلکہ انسان کی اصل کرامت، بندگی اور قربِ الٰہی میں پوشیدہ ہے۔ جنّات سے تعلق انسان کو پستی کی طرف لے جاتا ہے اور یہ نہ صرف نقصان دہ ہے بلکہ انسانیت سے دوری کا باعث بھی بنتا ہے۔

انہوں نے آیہ کریمہ ﴿ثُمَّ لَآتِيَنَّهُم مِّن بَيْنِ أَيْدِيهِمْ وَمِنْ خَلْفِهِمْ وَعَنْ أَيْمَانِهِمْ وَعَن شَمَائِلِهِمْ﴾ کی روشنی میں شیطان کے چارطرفہ حملوں کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ شیطان انسان کو آخرت کی غفلت، دنیا پرستی، ریاکاری اور گناہوں میں مبتلا کرتا ہے، مگر دعا اور سجدہ ایسے اسلحے ہیں جن کے سامنے شیطان بے بس ہے۔

حجت‌الاسلام عالی نے شہید صدر کی رائے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ دجال کوئی خاص فرد نہیں بلکہ ایک فاسد ثقافتی پیکر ہے جو انسان کو صرف مادیت، لذت اور زر پرستی میں مقید کرتا ہے۔ آج کا دجال وہی مغربی فاسد ثقافت ہے جو یہودی سرمایہ اور میڈیا کے بل بوتے پر دنیا بھر میں پھیلائی جا رہی ہے اور انسانیت کو گمراہی میں دھکیل رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہود کی تاریخ ہمیشہ سحر، فریب اور شیطنت سے جُڑی رہی ہے اور آج بھی یہی قوم دجالی نظام کو پروان چڑھا رہی ہے۔ ابلیس کی اطلاعات جتنی بھی وسیع ہوں، ایمان کے بغیر نجات ممکن نہیں۔

اپنے خطاب کے اختتام پر انہوں نے نوجوانوں کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ حق و باطل کی جنگ کبھی ختم نہیں ہوتی۔ اگر کوئی نوجوان یہ سمجھے کہ جنگ ختم ہو چکی ہے تو وہ درحقیقت دشمن کے قبضے میں ہے۔ ہر انسان کو یا تو الٰہی منصوبے کا حصہ بننا ہوگا یا دجالی فریب کا شکار— اس معرکہ میں کوئی غیر جانبدار نہیں رہ سکتا۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha