۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
سینیئر کمانڈر جنرل حسن فیروز آبادی کے انتقال پر تعزیتی پیغام: 

حوزہ/ ایمان کی پاسداری اور انقلابی طرز عمل کے سلسلے میں اطاعت، تدین، صداقت و ثابت قدمی کا جذبہ مرحوم کی دیگر خصوصیات ہیں جو ان برادر گرامی میں ہمیشہ نمایاں نظر آئیں۔ یہ ممتاز خصوصیات ان شاء  اللہ مرحوم کے لئے دائمی رحمت و رضوان الہی کا سبب بنیں گی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے جنرل فیروز آبادی کے انتقال پر پیغام جاری کرکے تعزیت پیش کی۔

پیغام حسب ذیل ہے؛ 

بسم الله الرّحمن الرّحیم
اس حقیر کے دیرینہ رفیق کار جنرل ڈاکٹر سید حسن فیروز آبادی رحمۃ اللہ علیہ کے انتقال پر مرحوم کی اہلیہ محترمہ، بچوں اور دیگر پسماندگان کو تعزیت پیش کرتا ہوں۔
مشہد میں طالب علمی کے زمانے سے ہی مجاہدانہ سرگرمیوں سے لیکر اسلامی انقلاب کی فتح کے بعد کے برسوں میں مختلف اہم میدانوں جیسے تعمیراتی جہاد، سپریم دفاعی کونسل سے مربوط ٹیموں کے تحت بالخصوص مسلح فورسز کے جنرل اسٹاف کی طویل مدت تک سربراہی کے فرائض کی انجام دہی اور آخر میں تشخیص مصلحت نظام کونسل کی رکنیت تک وسیع پیمانے پر گوناگوں خدمات کی انجام دہی اس محنتی اور مخلص برادر گرامی کے لئے روحانی سرمایہ اور اخروی ذخیرہ ہے۔
ایمان کی پاسداری اور انقلابی طرز عمل کے سلسلے میں اطاعت، تدین، صداقت و ثابت قدمی کا جذبہ مرحوم کی دیگر خصوصیات ہیں جو ان برادر گرامی میں ہمیشہ نمایاں نظر آئیں۔ یہ ممتاز خصوصیات ان شاء  اللہ مرحوم کے لئے دائمی رحمت و رضوان الہی کا سبب بنیں گی۔ اللہ کی بارگاہ میں مرحوم کے لئے مغفرت خداوندی اور پسماندگان کے لئے صبر و تحمل کی دعا کرتا ہوں۔

سید علی خامنہ ای
3 ستمبر 2021

تبصرہ ارسال

You are replying to: .