۹ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۹ شوال ۱۴۴۵ | Apr 28, 2024
امام جمعه شهرستان بویین زهرا

حوزہ/ عشرۂ فجر انقلابِ اسلامی کے موقع پر ایرانی بویین زہراء نامی شہر میں اس شہر کے امام جمعہ کی موجودگی میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

حوزه نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حجۃ الاسلام و المسلمین اسداللہ رضوانی نے عشرۂ فجر انقلابِ اسلامی کے موقع پر، ایرانی شہر بویین زهراء کے حکام سے ملاقات میں کہا کہ انقلابِ اسلامی کی عظیم الشان سالگرہ کے ایام ایران کی عظیم قوم کا ظالم حکمرانوں کے ظلم و ستم کے خلاف قیام اور نور، آزادی اور عدالت کی صبح ہیں اور یہ تحریک سید الشہداء (ع) کی تحریک سے منسوب، مظلومین کی حمایت اور عالمی استکبار کے خلاف جدوجہد کی حمایت پر مبنی ہے۔

امام جمعه بویین زهراء نے مزید کہا کہ انقلابِ اسلامی ایران اندھیروں میں نور کی مانند قوموں کے دلوں میں گہرے قرآنی معانی کے حصول کی علامت ہے۔

انہوں نے کہا کہ انقلابِ اسلامی ایران، شیطان بزرگ کے خلاف بیداری اور ڈٹ جانے کا مظہر ہے، ایک ایسا انقلاب جو اس وقت کے ظالموں کے ظلم و تسلط کا خاتمہ تھا اور عالمی استکبار پر مظلوموں کی فتح کی علامت سمجھا جاتا ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .