۲۵ آذر ۱۴۰۳ |۱۳ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 15, 2024
عشرہ فجر

حوزہ/ اسلامی انقلاب کی سالگرہ کی مناسبت سے منائے جانے والے عشرۂ فجر کی آمد پر رہبر انقلاب اسلامی نے امام خمینی رحمت اللہ علیہ کے مزار اور بہشت زہرا میں شہیدوں کے قبرستان پہنچ کر فاتحہ خوانی کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، عشرۂ فجر اور اسلامی انقلاب کی پرشکوہ کامیابی کی پینتالیسویں سالگرہ کی آمد پر رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمیٰ خامنہ ای بدھ 31 جنوری کو علی الصباح اسلامی جمہوریہ کے بانی امام خمینی رحمت اللہ علیہ کے مزار اقدس پر پہنچے اور انھوں نے نماز ادا کرکے اور قرآن خوانی کرکے ایرانی قوم کے عظیم الشان رہبر کو خراج عقیدت پیش کیا۔

رہبر انقلاب اسلامی اسی طرح شہید بہشتی، شہید رجائی، شہید باہنر اور 28 جون 1981 کے سانحے میں شہید ہونے والوں کے مزار بھی پہنچے اور خداوند عالم سے ان کے درجات کی بلندی کی دعا کی۔

آيت اللہ العظمیٰ خامنہ ای اس کے بعد بہشت زہرا میں واقع شہداء کے قبرستان "گلزار شہداء" پہنچے اور اسلام اور ایران کے دفاع میں اپنی جان کا نذرانہ پیش کرنے والے شہیدوں کی پاکیزہ ارواح کو خراج عقیدت پیش کیا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .