۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
علامہ قاضی غلام مرتضی

حوزه/پاکستان میں نمائندہ جامعۃ المصطفیٰ العالمیہ حجت الاسلام والمسلمین محسن دادسرشت تهرانی نے علامہ قاضی غلام مرتضی کی وفات پر تعزیتی پیغام میں کہا کہ مرحوم نے انسانیت کی فلاح و بہبود، تبلیغ دین  اور جوانان ملت کی تعلیم و تربیت کی غرض سے متعدد تعلیمی، طبی ،فنی، فلاحی  اور ثقافتی ادارے قائم کیے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ ک مطابق پاکستان میں نمائندہ جامعۃ المصطفیٰ العالمیہ حجت الاسلام والمسلمین محسن دادسرشت تهرانی نے علامہ قاضی غلام مرتضی کی وفات پر تعزیتی پیغام میں کہا کہ مرحوم نے انسانیت کی فلاح و بہبود، تبلیغ دین  اور جوانان ملت کی تعلیم و تربیت کی غرض سے متعدد تعلیمی، طبی ،فنی، فلاحی  اور ثقافتی ادارے قائم کیے اور شب و روز حقیقی اسلام اور اہل بیت علیھم السلام کی نورانی تعلیمات کی نشرواشاعت میں مصروف عمل رہے۔  مجاہد عالم دین مرحوم و مغفور  حجت الاسلام والمسلمین قاضی غلام مرتضیٰ رحمه الله‌ کی وفات پر ان کے محترم خاندان، علماء  عظام اور مومنین کرام کی  خدمت میں تعزیت و تسلیت عرض کرتا ہوں۔ 

انھوں نے کہا کہ علامہ قاضی غلام مرتضی عمر بھر ملت تشیع کے حقوق کا بھرپور دفاع اور جرات و بہادری سے فکری و عقائدی انحرافات کا مقابلہ بھی مرحوم کے کارناموں میں شامل ہے ۔ 
دعا ہے کہ خداوند متعال مرحوم کو اہل بیت علیھم السلام کے ساتھ محشور فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل اور اجر جزیل عنایت فرمائے۔  
 

قابل ذکر ہے کہ علامہ قاضی غلام مرتضیٰ کے انتقال پر اہل علم و دانش نے اظہار افسوس کیا ہے اور ملک بھر سے طلاب و اساتذہ و علماء نے علامہ قاضی غلام مرتضیٰ کے انتقال کو بڑا نقصان قرار دیا۔

واضح رہے کہ جامعہ کلیۃ اہلبیت کے پرنسپل علامہ قاضی غلام مرتضی کا گذشتہ ہفتے میں انتقال ہوگیا، مرحوم طویل عرصے سے علیل تھے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .